Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹                   Council-42 سورت الشوری ›Ayah No-39 ایت نمبر
| وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَصَابَهُمُ الْبَغْیُ هُمْ یَنْتَصِرُوْنَ |
| آسان اُردو | اور وہ لوگ جب وہ زیادتی کا شکار ہوتے ہیں تو وہ اپنا بچاؤ کرتے (بدلہ لیتے)ہیں (بزدلی کا مظاہرہ نہیں کرتے ہیں) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جب ان پر کوئی زیادتی ہوتی ہے تو وہ اپنا دفاع کرتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور جب ان پر زیادتی کی جاتی ہے تو اس کا مقابلہ کرتے ہیں |
| احمد رضا خان | اور وہ کہ جب انہیں بغاوت پہنچے بدلہ لیتے ہیں |
| احمد علی | اور وہ لوگ جب ان پر ظلم ہوتا ہے تو بدلہ لیتے ہیں |
| فتح جالندھری | اور جو ایسے ہیں کہ جب ان پر ظلم وتعدی ہو تو (مناسب طریقے سے) بدلہ لیتے ہیں |
| طاہر القادری | اور وہ لوگ کہ جب انہیں (کسی ظالم و جابر) سے ظلم پہنچتا ہے تو (اس سے) بدلہ لیتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اورجب ان پر کوئی ظلم ہوتا ہے تو اس کا بدلہ لے لیتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور جب ان پر ﻇلم (و زیادتی) ہو تو وه صرف بدلہ لے لیتے ہیں |
| حسین نجفی | اور جب ان پر تعدی و زیادتی کی جاتی ہے تو وہ (واجبی) بدلہ لیتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And those who, when they are oppressed vindicate themselves. |
| M.M.Pickthall: | And those who, when great wrong is done to them, defend themselves, |
| Saheeh International: | And those who, when tyranny strikes them, they defend themselves, |
| Shakir: | And those who, when great wrong afflicts them, defend themselves. |
| Yusuf Ali: | And those who, when an oppressive wrong is inflicted on them, (are not cowed but) help and defend themselves. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت