Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹                   Council-42 سورت الشوری ›Ayah No-28 ایت نمبر
| وَ هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ مِنْۢ بَعْدِ مَا قَنَطُوْا وَ یَنْشُرُ رَحْمَتَهٗ١ؕ وَ هُوَ الْوَلِیُّ الْحَمِیْدُ |
| آسان اُردو | اور وہ وہی ہے جوبارش کو نازل کرتا ہے اس کے بعد کے وہ مایوس ہو چکے ہوتے ہیں اور اپنی رحمت کو بکھیرتا ہے.اور وہی بچانے والا دوست (ولی) تعریف والا (حمید) ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور وہی ہے جو لوگوں کے ناامید ہونے کے بعد بارش برساتا اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے، اور وہی ہے جو (سب کا) قابل تعریف رکھوالا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہی ہے جو لوگوں کے مایوس ہو جانے کے بعد مینہ برساتا ہے اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے، اور وہی قابل تعریف ولی ہے |
| احمد رضا خان | اور وہی ہے کہ مینہ اتارتا ہے ان کے نا امید ہونے پر اور اپنی رحمت پھیلاتا ہے اور وہی کام بنانے والا ہے سب خوبیوں سراہا، |
| احمد علی | اور وہی ہے جو ناامید ہو جانے کے بعد مینہ برساتا ہے اور اپنی رحمت کو پھیلاتا ہے اور وہی کارساز احمد کے لائق ہے |
| فتح جالندھری | اور وہی تو ہے جو لوگوں کے ناامید ہوجانے کے بعد مینہ برساتا اور اپنی رحمت (یعنی بارش) کی برکت کو پھیلا دیتا ہے۔ اور وہ کارساز اور سزاوار تعریف ہے |
| طاہر القادری | اور وہ ہی ہے جو بارش برساتا ہے اُن کے مایوس ہو جانے کے بعد اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے، اور وہ کار ساز بڑی تعریفوں کے لائق ہے، |
| علامہ جوادی | وہی وہ ہے جو ان کے مایوس ہوجانے کے بعد بارش کو نازل کرتاہے اور اپنی رحمت کو منتشر کرتا ہے اور وہی قابل تعریف مالک اور سرپرست ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور وہی ہے جو لوگوں کے ناامید ہوجانے کے بعد بارش برساتا اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے وہی ہے کارساز اور قابل حمد و ثنا |
| حسین نجفی | وہ وہی ہے جو بارش برساتا ہے قابلِ ستائش ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And He it is Who sendeth down the rain after men have despaired, and spreadeth abroad His mercy. And He is the Patron of all, the Praiseworthy. |
| M.M.Pickthall: | And He it is Who sendeth down the saving rain after they have despaired, and spreadeth out His mercy. He is the Protecting Friend, the Praiseworthy. |
| Saheeh International: | And it is He who sends down the rain after they had despaired and spreads His mercy. And He is the Protector, the Praiseworthy. |
| Shakir: | And He it is Who sends down the rain after they have despaired, and He unfolds His mercy; and He is the Guardian, the Praised One. |
| Yusuf Ali: | He is the One that sends down rain (even) after (men) have given up all hope, and scatters His Mercy (far and wide). And He is the Protector, Worthy of all Praise. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت