Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹                   Council-42 سورت الشوری ›Ayah No-17 ایت نمبر
| اَللّٰهُ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ وَ الْمِیْزَانَ١ؕ وَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ قَرِیْبٌ |
| آسان اُردو | اللہ، وہی ہے جس نے حق (سچائی)سے کتاب کو نازل کیا ہے، اور ترازو بھی.اور آپﷺ کو کیا خبر؟ ہو سکتا ہے کہ (قیامت کی) گھڑی بہت ہی نزدیک ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اللہ وہ ہے جس نے حق پر مشتمل یہ کتاب اور انصاف کی ترازو اتاری ہے۔ اور تمہیں کیا پتہ، شاید کہ قیامت کی گھڑی قریب ہی ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ اللہ ہی ہے جس نے حق کے ساتھ یہ کتاب اور میزان نازل کی ہے اور تمہیں کیا خبر، شاید کہ فیصلے کی گھڑی قریب ہی آ لگی ہو |
| احمد رضا خان | اللہ ہے جس نے حق کے ساتھ کتاب اتاری اور انصاف کی ترازو اور تم کیا جانو شاید قیامت قریب ہی ہو |
| احمد علی | الله ہی ہے جس نے سچی کتاب اور ترازو نازل کی اور آپ کو کیا معلوم شاید قیامت قریب ہو |
| فتح جالندھری | خدا ہی تو ہے جس نے سچائی کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور (عدل وانصاف کی) ترازو۔ اور تم کو کیا معلوم شاید قیامت قریب ہی آ پہنچی ہو |
| طاہر القادری | اللہ وہی ہے جس نے حق کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور (عدل و انصاف کا) ترازو (بھی اتارا)، اور آپ کو کس نے خبردار کیا، شاید قیامت قریب ہی ہو، |
| علامہ جوادی | اللہ ہی وہ ہے جس نے حق کے ساتھ کتاب اور میزان کو نازل کیا ہے اور آپ کو کیا معلوم کہ شاید قیامت قریب ہی ہو |
| ایم جوناگڑھی | اللہ تعالیٰ نے حق کے ساتھ کتاب نازل فرمائی ہے اور ترازو بھی (اتاری ہے) اور آپ کو کیا خبر شاید قیامت قریب ہی ہو |
| حسین نجفی | اللہ وہ ہے جس نے کتاب کو حق کے ساتھ نازل کیا ہے اور میزان کو بھی اور تمہیں کیا خبر شاید قیامت قریب ہی ہو۔ |
| M.Daryabadi: | Allah it is Who hath sent down the Book with the truth and the balance. And what shall make thee know the Hour may haply be nigh. |
| M.M.Pickthall: | Allah it is Who hath revealed the Scripture with truth, and the Balance. How canst thou know? It may be that the Hour is nigh. |
| Saheeh International: | It is Allah who has sent down the Book in truth and [also] the balance. And what will make you perceive? Perhaps the Hour is near. |
| Shakir: | Allah it is Who revealed the Book with truth, and the balance, and what shall make you know that haply the hour be nigh? |
| Yusuf Ali: | It is Allah Who has sent down the Book in Truth, and the Balance (by which to weigh conduct). And what will make thee realise that perhaps the Hour is close at hand? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت