Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹                   Fusilat-41 سورت حم السجدۃ ›Ayah No-54 ایت نمبر
| اَلَاۤ اِنَّهُمْ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْ لِّقَآءِ رَبِّهِمْ١ؕ اَلَاۤ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍ مُّحِیْطٌ |
| آسان اُردو | کیا نہیں! بے شک وہ اپنے رب کی ملاقات سے شک میں ہیں؟واقعی! کیا نہیں بے شک وہ (اللہ) ہرچیزکو گھیرے ہوئے ہے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یاد رکھو کہ یہ لوگ اپنے رب کا سامنا کرنے کے معاملے میں شک میں پڑے ہوئے ہیں۔ یاد رکھو کہ وہ ہر چیز کو احاطے میں لیے ہوئے ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | آگاہ رہو، یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات میں شک رکھتے ہیں سن رکھو، وہ ہر چیز پر محیط ہے |
| احمد رضا خان | سنو انہیں ضرور اپنے رب سے ملنے میں شک ہے سنو! وہ ہر چیز کو محیط ہے |
| احمد علی | خبردار انہیں اپنے رب کے پاس حاضر ہونے میں شک ہے خبردار بے شک وہ ہر چیز کوگھیرے ہوئے ہے |
| فتح جالندھری | دیکھو یہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر ہونے سے شک میں ہیں۔ سن رکھو کہ وہ ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے |
| طاہر القادری | جان لو کہ وہ لوگ اپنے رب کے حضور پیشی کی نسبت شک میں ہیں، خبردار! وہی (اپنے علم و قدرت سے) ہر چیز کا احاطہ فرمانے والا ہے، |
| علامہ جوادی | آگاہ ہوجاؤ کہ یہ لوگ اللہ سے ملاقات کی طرف سے شک میں مبتلا ہیں اور آگاہ ہوجاؤ کہ اللہ ہر شے پر احاطہ کئے ہوئے ہے |
| ایم جوناگڑھی | یقین جانو! کہ یہ لوگ اپنے رب کے روبرو جانے سے شک میں ہیں، یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے |
| حسین نجفی | یاد رکھو۔ یہ لوگ اپنے پروردگارکی بارگاہ میں حاضری و حضوری کے بارے میں شک میں مبتلا ہیں آگاہ ہو جاؤ کہ وہ (اللہ) ہر چیز کااحاطہ کئے ہوئے ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Lo! they are in doubt concerning the meeting with their Lord: Lo! He Is of everything the Encompasser! |
| M.M.Pickthall: | How! Are they still in doubt about the meeting with their Lord? Lo! Is not He surrounding all things? |
| Saheeh International: | Unquestionably, they are in doubt about the meeting with their Lord. Unquestionably He is, of all things, encompassing. |
| Shakir: | Now surely they are in doubt as to the meeting of their Lord; now surely He encompasses all things. |
| Yusuf Ali: | Ah indeed! Are they in doubt concerning the Meeting with their Lord? Ah indeed! It is He that doth encompass all things! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت