اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 24-پارہ نمبر                      The Believer-40 سورت المومن Ayah No-57 ایت نمبر

لَخَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ
آسان اُردو واقعی، آسمانوں اور زمین کاپیدا کرنا انسانوں کوپیدا کرنے سے بہت بڑا (کام) ہے؛ لیکن اکثر لوگ (اس حقیقت کو) نہیں جانتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یقینی بات ہے کہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا انسانوں کے پیدا کرنے سے زیادہ بڑا کام ہے، لیکن اکثر لوگ (اتنی سی بات) نہیں سمجھتے
ابو الاعلی مودودی آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا انسانوں کو پیدا کرنے کی بہ نسبت یقیناً زیادہ بڑا کام ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں
احمد رضا خان بیشک آسمانوں اور زمین کی پیدائش آدمیوں کی پیدائش سے بہت بڑی لیکن بہت لوگ نہیں جانتے
احمد علی البتہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا آدمیوں کے پیدا کرنے کی نسبت بڑا کام ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
فتح جالندھری آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا لوگوں کے پیدا کرنے کی نسبت بڑا (کام) ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
طاہر القادری یقیناً آسمانوں اور زمین کی پیدائش انسانوں کی پیدائش سے کہیں بڑھ کر ہے لیکن اکثر لوگ علم نہیں رکھتے،
علامہ جوادی بیشک زمین و آسمان کا پیدا کردینا لوگوں کے پیدا کردینے سے کہیں زیادہ بڑا کام ہے لیکن لوگوں کی اکثریت یہ بھی نہیں جانتی ہے
ایم جوناگڑھی آسمان و زمین کی پیدائش یقیناً انسان کی پیدائش سے بہت بڑا کام ہے، لیکن (یہ اور بات ہے کہ) اکثر لوگ بےعلم ہیں
حسین نجفی بے شک آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا انسانوں کے پیدا کرنے سے زیادہ بڑا کام ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: The creation of the heavens and the earth is indeed greater than the creation of mankind; but most of man kind know not.
M.M.Pickthall: Assuredly the creation of the heavens and the earth is greater than the creation of mankind; but most of mankind know not.
Saheeh International: The creation of the heavens and earth is greater than the creation of mankind, but most of the people do not know.
Shakir: Certainly the creation of the heavens and the earth is greater than the creation of the men, but most people do not know
Yusuf Ali: Assuredly the creation of the heavens and the earth is a greater (matter) than the creation of men: Yet most men understand not.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت