اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 5-پارہ نمبر              Women-4 سورت النساء Ayah No-55 ایت نمبر

فَمِنْهُمْ مَّنْ اٰمَنَ بِهٖ وَ مِنْهُمْ مَّنْ صَدَّ عَنْهُ١ؕ وَ كَفٰى بِجَهَنَّمَ سَعِیْرًا
آسان اُردو اور اُن(آلِ ابراہیم ؑ) سے (کچھ) تھے جو اُس (کتاب) پر ایمان لائے اور اُن میں سے (کچھ) تھے جو اُس(کتاب) سے پرے(یعنی دور)رہےاور جہنم جلانےکو کافی ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی چنانچہ ان میں سے کچھ ان پر ایمان لائے اور کچھ نے ان سے منہ موڑ لیا۔ اور جہنم ایک بھڑکتی آگ کی شکل میں (ان کافروں کی خبر لینے کے لیے) کافی ہے۔
ابو الاعلی مودودی مگر ان میں سے کوئی اس پر ایمان لایا اور کوئی اس سے منہ موڑ گیا، اور منہ موڑ نے والوں کے لیے تو بس جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ ہی کافی ہے
احمد رضا خان تو ان میں کوئی اس پر ایمان لایا اور کسی نے اس سے منہ پھیرا اور دوزخ کافی ہے بھڑکتی آگ
احمد علی پھران میں سے کوئی اس پر ایمان لایا اورکوئی اس سے ہٹ گیا اور دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ کافی ہے
فتح جالندھری پھر لوگوں میں سے کسی نے تو اس کتاب کو مانا اور کوئی اس سے رکا (اور ہٹا) رہا تو نہ ماننے والوں (کے جلانے) کو دوزخ کی جلتی ہوئی آگ کافی ہے
طاہر القادری پس ان میں سے کوئی تو اس پر ایمان لے آیا اور ان میں سے کسی نے اس سے روگردانی کی، اور (روگردانی کرنے والے کے لئے) دوزخ کی بھڑکتی آگ کافی ہے،
علامہ جوادی پھر ان میں سے بعض ان چیزوں پر ایمان لے آئے اور بعض نے انکار کردیا اور ان لوگوں کے لئے دہکتا ہوا جہّنم ہی کافی ہے
ایم جوناگڑھی پھر ان میں سے بعض نے تو اس کتاب کو مانا اور بعض اس سے رک گئے، اور جہنم کا جلانا کافی ہے
حسین نجفی پھر ان میں کچھ تو اس پر ایمان لائے اور کچھ روگردان ہوگئے اور (ایسوں کے لئے) دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ کافی ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Then of them were some who believed therein, and of them were some who turned aside therefrom, and Hell -will suffice as a Flame.
M.M.Pickthall: And of them were (some) who believed therein and of them were (some) who turned away from it. Hell is sufficient for (their) burning.
Saheeh International: And some among them believed in it, and some among them were averse to it. And sufficient is Hell as a blaze.
Shakir: So of them is he who believes in him, and of them is he who turns away from him, and hell is sufficient to burn.
Yusuf Ali: Some of them believed, and some of them averted their faces from him: And enough is Hell for a burning fire.
======================================
 

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
کتاب الہی سے دور رہنے کا انجام
اگلی اور پچھلی ایات کو پڑھنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ بہ کا ضمیر اللہ کی کتاب کی طرف ہے ۔اللہ ہی بہتر جانتا ہے