اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 6-پارہ نمبر              Women-4 سورت النساء Ayah No-156 ایت نمبر

وَّ بِكُفْرِهِمْ وَ قَوْلِهِمْ عَلٰى مَرْیَمَ بُهْتَانًا عَظِیْمًاۙ
آسان اُردو اور اُن کے کفر اور اور اُن کے مریم ؑ پر ایک عظیم بہتان (الزام) کہنے کی وجہ سے؛
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اس لیے کہ انہوں نے کفر کا راستہ اختیار کیا، اور مریم پر بڑے بھاری بہتان کی بات کہی۔
ابو الاعلی مودودی پھر اپنے کفر میں اتنے بڑھے کہ مریم پر سخت بہتان لگایا
احمد رضا خان اور اس لئے کہ انہوں نے کفر کیا اور مریم پر بڑا بہتان اٹھایا،
احمد علی اور ان کے کفر او رمریم پر بڑا بہتان باندھنے کے سبب سے
فتح جالندھری اور ان کے کفر کے سبب اور مریم پر ایک بہتان عظیم باندھنے کے سبب
طاہر القادری اور (مزید یہ کہ) ان کے (اس) کفر اور قول کے باعث جو انہوں نے مریم (علیہا السلام) پر زبردست بہتان لگایا،
علامہ جوادی اور ان کے کفر اور مریم پر عظیم بہتان لگانے کی بنا پر
ایم جوناگڑھی اور ان کے کفر کے باعﺚ اور مریم پر بہت بڑا بہتان باندھنے کے باعﺚ
حسین نجفی نیز ان کے ساتھ یہ جو کچھ ہوا یہ ان کے کفر کی وجہ سے ہوا۔ اور جناب مریم پر بہتان عظیم لگانے کی وجہ سے۔
=========================================
M.Daryabadi: And for their blasphemy and for their speaking against Maryam a mighty calumny.
M.M.Pickthall: And because of their disbelief and of their speaking against Mary a tremendous calumny;
Saheeh International: And [We cursed them] for their disbelief and their saying against Mary a great slander,
Shakir: And for their unbelief and for their having uttered against Marium a grievous calumny.
Yusuf Ali: That they rejected Faith; that they uttered against Mary a grave false charge;
======================================
 

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
عنوان: اہل کتاب