اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 6-پارہ نمبر              Women-4 سورت النساء Ayah No-151 ایت نمبر

اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكٰفِرُوْنَ حَقًّا١ۚ وَ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابًا مُّهِیْنًا
آسان اُردو یہی (لوگ) ہیں،وہ واقعی کافرین ہیں اور ہم نے کافرین کے لیے ایک شرم ناک عذاب تیار کیا ہواہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ایسے لوگ صحیح معنی میں کافر ہیں اور کافروں کے لیے ہم نے ذلت آمیز عذاب تیار کر رکھا ہے۔
ابو الاعلی مودودی وہ سب پکے کافر ہیں اور ایسے کافروں کے لیے ہم نے وہ سزا مہیا کر رکھی ہے جو انہیں ذلیل و خوار کر دینے والی ہوگی
احمد رضا خان یہی ہیں ٹھیک ٹھیک کافر اور ہم نے کافروں کے لئے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے،
احمد علی ایسے لوگ یقیناً کافر ہیں اور ہم نے کافرو ں کے واسطے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے
فتح جالندھری وہ بلا اشتباہ کافر ہیں اور کافروں کے لئے ہم نے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے
طاہر القادری ایسے ہی لوگ درحقیقت کافر ہیں، اور ہم نے کافروں کے لئے رُسوا کن عذاب تیار کر رکھا ہے،
علامہ جوادی تو درحقیقت یہی لوگ کافر ہیں اور ہم نے کافروں کے لئے بڑا رسوا کن عذاب مہّیا کررکھا ہے
ایم جوناگڑھی یقین مانو کہ یہ سب لوگ اصلی کافر ہیں، اور کافروں کے لئے ہم نے اہانت آمیز سزا تیار کر رکھی ہے
حسین نجفی یہی وہ لوگ ہیں، جو حقیقی کافر ہیں اور ہم نے کافروں کے لیے رسوا کرنے والا عذاب مہیا کر رکھا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: These: they are the infidels in very truth, and We have gotten ready for the infidels a torment ignominious.
M.M.Pickthall: Such are disbelievers in truth; and for disbelievers We prepare a shameful doom.
Saheeh International: Those are the disbelievers, truly. And We have prepared for the disbelievers a humiliating punishment.
Shakir: These it is that are truly unbelievers, and We have prepared for the unbelievers a disgraceful chastisement.
Yusuf Ali: They are in truth (equally) unbelievers; and we have prepared for unbelievers a humiliating punishment.
======================================
 

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
واضح ایت
حقیقی معنوں میں کافر کی تعریف، وہ لوگ جو پچھلی ایت میں ہے