اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 6-پارہ نمبر              Women-4 سورت النساء Ayah No-149 ایت نمبر

اِنْ تُبْدُوْا خَیْرًا اَوْ تُخْفُوْهُ اَوْ تَعْفُوْا عَنْ سُوْٓءٍ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَفُوًّا قَدِیْرًا
آسان اُردو اگر تم کوئی اچھائی (نیکی )ظاہرکرتے ہو یا اُس کو پوشیدہ رکھتے ہو، یا تم برائی سے در گزر کرتے ہو، پھربے شک! اللہ بھی معاف کرنے والا طاقتور ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اگر تم کوئی نیک کام علانیہ کرو یا خفیہ طور پر کرو، یا کسی برائی کو معا ف کرو تو (بہتر ہے کیونکہ) اللہ بہت معاف کرنے والا ہے (اگرچہ سزا دینے پر) پوری قدرت رکھتا ہے۔
ابو الاعلی مودودی (مظلوم ہونے کی صورت میں اگر چہ تم پر بد گوئی کا حق ہے) لیکن اگر تم ظاہر و باطن میں بھلائی ہی کیے جاؤ، یا کم از کم برائی سے در گزر کرو، تو اللہ کی صفت بھی یہی ہے کہ وہ بڑا معاف کرنے والا ہے حالانکہ سزا دینے پر پوری قدرت رکھتا ہے
احمد رضا خان اگر تم کوئی بھلائی اعلانیہ کرو یا چھپ کر یا کسی کی برائی سے درگزرو تو بیشک اللہ معاف کرنے والا قدرت والا ہے
احمد علی اور اگرتم نیک کام اعلانیہ کر ویا اسے خفیہ کرو یا کسی برائی کو معاف کردو تو الله بڑا معاف کرنے والا قدرت والا ہے
فتح جالندھری اگر تم لوگ بھلائی کھلم کھلا کرو گے یا چھپا کر یا برائی سے درگزر کرو گے تو خدا بھی معاف کرنے والا (اور) صاحب قدرت ہے
طاہر القادری اگر تم کسی کارِ خیر کو ظاہر کرو یا اسے مخفی رکھو یا کسی (کی) برائی سے در گزر کرو تو بیشک اﷲ بڑا معاف فرمانے والا بڑی قدرت والا ہے،
علامہ جوادی تم کسی خیر کا اظہار کرو یا اسے مخفی رکھو یا کسی برائی سے درگزر کرو تو اللہ گناہوں کا معاف کرنے والا اور صاحبِ اختیار ہے
ایم جوناگڑھی اگر تم کسی نیکی کو علانیہ کرو یا پوشیده، یا کسی برائی سے درگزر کرو، پس یقیناً اللہ تعالیٰ پوری معافی کرنے واﻻ اور پوری قدرت واﻻ ہے
حسین نجفی اگر تم کوئی نیکی ظاہر کرو یا اسے چھپاؤ۔ یا کسی برائی سے درگزر کرو۔ تو بے شک اللہ (بھی) بڑا معاف کرنے والا، بڑا قدرت والا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Whether ye disclose a good or conceal it, or pardon an evil, then verily Allah is ever Pardoning potent.
M.M.Pickthall: If ye do good openly or keep it secret, or forgive evil, lo ! Allah is Forgiving, Powerful
Saheeh International: If [instead] you show [some] good or conceal it or pardon an offense - indeed, Allah is ever Pardoning and Competent.
Shakir: If you do good openly or do it in secret or pardon an evil then surely Allah is Pardoning, Powerful.
Yusuf Ali: Whether ye publish a good deed or conceal it or cover evil with pardon, verily Allah doth blot out (sins) and hath power (in the judgment of values).
======================================
 

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد یا الگ آیت:جس کا پچھلی ایت یا آیات سے کوئی تسلسل نہیں۔ ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
واضح ایت