Chapter No 5-پارہ نمبر    ‹           Women-4 سورت النساء ›Ayah No-145 ایت نمبر
| اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ فِی الدَّرْكِ الْاَسْفَلِ مِنَ النَّارِ١ۚ وَ لَنْ تَجِدَ لَهُمْ نَصِیْرًاۙ |
| آسان اُردو |
بے شک! منافقین آگ کی نچلی ترین گہرائی میں ہوں گے اور تم اُن کے لیے کوئی مدد گار نہیں پاﺅ گے؛
(منافقین کا انجام ماسوائے کہ مرنے سے پہلے توبہ کر لیں جیسے اگلی آیت میں ہے) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یقین جانو کہ منافقین جہنم کے سب سے نچلے طبقے میں ہوں گے، اور ان کے لیے تم کوئی مددگار نہیں پاؤ گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یقین جانو کہ منافق جہنم کے سب سے نیچے طبقے میں جائیں گے اور تم کسی کو اُن کا مدد گار نہ پاؤ گے |
| احمد رضا خان | بیشک منافق دوزخ کے سب سے نیچے طبقہ میں ہیں اور تو ہرگز ان کا کوئی مددگار نہ پائے گا |
| احمد علی | بے شک منافق دوزخ کے سب سےنیچے درجہ میں ہوں گے تو ان کے واسطے کوئی مددگار ہرگز نہ پائے گا |
| فتح جالندھری | کچھ شک نہیں کہ منافق لوگ دوزخ کے سب سے نیچے کے درجے میں ہوں گے۔ اور تم ان کا کسی کو مددگار نہ پاؤ گے |
| طاہر القادری | بیشک منافق لوگ دوزخ کے سب سے نچلے درجے میں ہوں گے اور آپ ان کے لئے ہرگز کوئی مددگار نہ پائیں گے، |
| علامہ جوادی | بے شک منافقین جہّنم کے سب سے نچلے طبقہ میں ہوں گے اور آپ ان کے لئے کوئی مددگار نہ پائیں گے |
| ایم جوناگڑھی | منافق تو یقیناً جہنم کے سب سے نیچے کے طبقہ میں جائیں گے، ناممکن ہے کہ تو ان کا کوئی مددگار پالے |
| حسین نجفی | بے شک منافق دوزخ کے سب سے نیچے والے طبقہ میں ہوں گے۔ اور تم ان کے کوئی یار و مددگار نہیں پاؤگے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily the hypocrites shall be in the lowest abyss of the Fire; and thou wilt not find for them a helper. |
| M.M.Pickthall: | Lo! the hypocrites (will be) in the lowest deep of the fire, and thou wilt find no helper for them; |
| Saheeh International: | Indeed, the hypocrites will be in the lowest depths of the Fire - and never will you find for them a helper - |
| Shakir: | Surely the hypocrites are in the lowest stage of the fire and you shall not find a helper for them. |
| Yusuf Ali: | The Hypocrites will be in the lowest depths of the Fire: no helper wilt thou find for them;- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منافقین کا انجام ماسوائے کہ مرنے سے پہلے توبہ کر لیں جیسے اگلی آیت میں ہے