اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 5-پارہ نمبر              Women-4 سورت النساء Ayah No-130 ایت نمبر

وَ اِنْ یَّتَفَرَّقَا یُغْنِ اللّٰهُ كُلًّا مِّنْ سَعَتِهٖ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ وَاسِعًا حَكِیْمًا
آسان اُردو لیکن اگر وہ (میاں بیوی) الگ ہو جائیں،(صلح کی کوئی گنجائش نہ رہے) تو اللہ ہر ایک کو اپنے وسعتِ مال سے غنی (بے نیاز) کر دے گا اللہ واسع عقلمند(حکیم) ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اگر دونوں جدا ہو ہی جائیں تو اللہ اپنی (قدرت اور حمت کی) وسعت سے دونوں کو (ایک دوسرے کی حاجت سے) بےنیاز کردے گا۔ اللہ بڑی وسعتوں والا، بڑی حکمت والا ہے۔
ابو الاعلی مودودی لیکن اگر زوجین ایک دوسرے سے الگ ہی ہو جائیں تو اللہ اپنی وسیع قدرت سے ہر ایک کو دوسرے کی محتاجی سے بے نیاز کر دے گا اللہ کا دامن بہت کشادہ ہے اور وہ دانا و بینا ہے
احمد رضا خان اور اگر وہ دونوں جدا ہوجائیں تو اللہ اپنی کشائش سے تم میں ہر ایک کو دوسرے سے بے نیاز کردے گا اور اللہ کشائش والا حکمت والا ہے،
احمد علی اور اگر دونوں میاں بیوی جدا ہو جائیں تو الله اپنی و سعت سے ہر ایک کو بے پروا کردے گا اور الله وسعت کرنے والا حکمت والا ہے
فتح جالندھری اور اگر میاں بیوی (میں موافقت نہ ہوسکے اور) ایک دوسرے سے جدا ہوجائیں تو خدا ہر ایک کو اپنی دولت سے غنی کردے گا اور خدا بڑی کشائش والا اور حکمت والا ہے
طاہر القادری اور اگر دونوں (میاں بیوی) جدا ہو جائیں تواللہ ہر ایک کو اپنی کشائش سے (ایک دوسرے سے) بے نیاز کر دے گا اور اللہ بڑی وسعت والا بڑی حکمت والا ہے،
علامہ جوادی اور اگر دونوں الگ ہی ہونا چاہیں تو خدا دونوں کو اپنے خزانے کی وسعت سے غنی اور بے نیاز بنادے گا کہ اللہ صاحبِ هوسعت بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے
ایم جوناگڑھی اور اگر میاں بیوی جدا ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ اپنی وسعت سے ہر ایک کو بے نیاز کر دے گا، اللہ تعالیٰ وسعت واﻻ حکمت واﻻ ہے
حسین نجفی اور اگر دونوں ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں تو اللہ ہر ایک کو اپنے فضل و کرم کی وسعت سے بے نیاز کر دے گا۔ اور اللہ بڑی وسعت والا بڑی حکمت والا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And if the twain must sunder, Allah shall render the twain independent out of His bounty, and Allah is ever Bountiful, Wise.
M.M.Pickthall: But if they separate, Allah will compensate each out of His abundance. Allah is ever All-Embracing, All-Knowing.
Saheeh International: But if they separate [by divorce], Allah will enrich each [of them] from His abundance. And ever is Allah Encompassing and Wise.
Shakir: And if they separate, Allah will render them both free from want out of His ampleness, and Allah is Ample-giving, Wise.
Yusuf Ali: But if they disagree (and must part), Allah will provide abundance for all from His all-reaching bounty: for Allah is He that careth for all and is Wise.
======================================
 

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
٭چنانچہ ان حالات میں بیوی کو بھی حق دیا گیا ہے کہ وہ خاوند سے الگ ہو سکتی ہے