Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Troops-39 سورت الزمر ›Ayah No-37 ایت نمبر
| وَ مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ مُّضِلٍّ١ؕ اَلَیْسَ اللّٰهُ بِعَزِیْزٍ ذِی انْتِقَامٍ |
| آسان اُردو | اور جس کو اللہ ہدایت دے دیتا ہے، پھراُس کے لئے گمراہ کرنے والا نہیں. کیا اللہ طاقتورانتقام والا نہیں ہے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جسے اللہ راہ راست پر لے آئے اسے کوئی راستے سے بھٹکانے والا نہیں۔ کیا اللہ زبردست، انتقام لینے والا نہیں ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | اور جسے وہ ہدایت دے اُسے بھٹکانے والا بھی کوئی نہیں، کیا اللہ زبردست اور انتقام لینے والا نہیں ہے؟ |
| احمد رضا خان | اور جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی بہکانے والا نہیں، کیا اللہ عزت والا بدلہ لینے والا نہیں |
| احمد علی | اور جسے الله راہ پر لے آئے تو اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں کیا الله غالب بدلہ لینے والا نہیں ہے |
| فتح جالندھری | اور جس کو خدا ہدایت دے اس کو کوئی گمراہ کرنے والا نہیں۔ کیا خدا غالب (اور) بدلہ لینے والا نہیں ہے؟ |
| طاہر القادری | اور جسے اللہ ہدایت سے نواز دے تو اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں۔ کیا اللہ بڑا غالب، انتقام لینے والا نہیں ہے، |
| علامہ جوادی | اور جس کو وہ ہدایت دیدے اس کا کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ہے کیا خدا سب سے زیادہ زبردست انتقام لینے والا نہیں ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور جسے وه ہدایت دے اسے کوئی گمراه کرنے واﻻ نہیں کیا اللہ تعالیٰ غالب اور بدلہ لینے واﻻ نہیں ہے؟ |
| حسین نجفی | اور جسے خدا ہدایت دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And whomsoever Allah guideth, for him there shall be no misleader. Is not Allah Mighty, and Lord of Retribution? |
| M.M.Pickthall: | And he whom Allah guideth, for him there can be no misleader. Is not Allah Mighty, Able to Requite (the wrong)? |
| Saheeh International: | And whoever Allah guides - for him there is no misleader. Is not Allah Exalted in Might and Owner of Retribution? |
| Shakir: | And whom Allah guides, there is none that can lead him astray; is not Allah Mighty, the Lord of retribution? |
| Yusuf Ali: | And such as Allah doth guide there can be none to lead astray. Is not Allah Exalted in Power, (Able to enforce His Will), Lord of Retribution? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت