Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Troops-39 سورت الزمر ›Ayah No-35 ایت نمبر
| لِیُكَفِّرَ اللّٰهُ عَنْهُمْ اَسْوَاَ الَّذِیْ عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَهُمْ اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ |
| آسان اُردو | تاکہ اللہ دور کر دے ان (لوگوں) سے بُرائیاں جو انہوں نے کیں، اور ان کو اُن کابدلہ دے اُس سے بھی اچھاجو وہ(اعمال) کیا کرتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | تاکہ انہوں نے جو بدترین کام کئے تھے اللہ ان کا کفارہ کردے، اور جو بہترین کام کرتے رہے تھے ان کا ثواب انہیں عطا فرمائے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | تاکہ جو بد ترین اعمال انہوں نے کیے تھے انہیں اللہ ان کے حساب سے ساقط کر دے اور جو بہترین اعمال وہ کرتے رہے اُن کے لحاظ سے اُن کو اجر عطا فرمائے |
| احمد رضا خان | تاکہ اللہ ان سے اتار دے برے سے برا کام جو انہوں نے کیا اور انہیں ان کے ثواب کا صلہ دے اچھے سے اچھے کام پر جو وہ کرتے تھے، |
| احمد علی | تاکہ الله ان سے وہ برائیاں دور کر دے جو انہوں نے کی تھیں اور الله ان کو ان کا اجر دے ان نیک کاموں کے بدلہ میں جو وہ کیا کرتے تھے |
| فتح جالندھری | تاکہ خدا ان سے برائیوں کو جو انہوں نے کیں دور کردے اور نیک کاموں کا جو وہ کرتے رہے ان کو بدلہ دے |
| طاہر القادری | تاکہ اللہ اُن کی خطاؤں کو جو انہوں نے کیں اُن سے دور کر دے اور انہیں ان کا ثواب اُن نیکیوں کے بدلہ میں عطا فرمائے جو وہ کیا کرتے تھے، |
| علامہ جوادی | تاکہ خدا ان برائیوں کو دور کردے جو ان سے سرزد ہوئی ہیں اور ان کا اجر ان کے اعمال سے بہتر طور پر عطا کرے |
| ایم جوناگڑھی | تاکہ اللہ تعالیٰ ان سے ان کے برے عملوں کو دور کردے اور جو نیک کام انہوں نے کیے ہیں ان کا اچھا بدلہ عطا فرمائے |
| حسین نجفی | کیا اللہ اپنے بندہ کیلئے کافی نہیں ہے؟ اور یہ لوگ آپ کو اللہ کے سوا دوسروں سے ڈراتے ہیں اور جس کو خدا گمراہی میں چھوڑ دے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے۔ |
| M.Daryabadi: | That through this Promise Allah may expiate from them the worst of that which they may have worked, and may recompense them their hire for the best of that which they have been working. |
| M.M.Pickthall: | That Allah will remit from them the worst of what they did, and will pay them for reward the best they used to do. |
| Saheeh International: | That Allah may remove from them the worst of what they did and reward them their due for the best of what they used to do. |
| Shakir: | So that Allah will do away with the worst of what they did and give them their reward for the best of what they do. |
| Yusuf Ali: | So that Allah will turn off from them (even) the worst in their deeds and give them their reward according to the best of what they have done. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت(33) سے تسلسل ہے
علمی ایت
اللہ کن لوگوں کی کی ہوئی برائیاں دور کر سکتا ہے یا کر دے گا