اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر                      The Troops-39 سورت الزمر Ayah No-28 ایت نمبر

قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا غَیْرَ ذِیْ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ
آسان اُردو ایک قرآن،عربی کا بغیر کسی ٹیڑھے پن کے،کہ شاید وہ برائیوں سے دور رہیں (اللہ سے ڈریں)
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یہ عربی قرآن جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں، تاکہ لوگ تقوی اختیار کریں۔
ابو الاعلی مودودی ایسا قرآن جو عربی زبان میں ہے، جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں ہے، تاکہ یہ برے انجام سے بچیں
احمد رضا خان عربی زبان کا قرآن جس میں اصلاً کجی نہیں کہ کہیں وہ ڈریں
احمد علی وہ عربی زبان کا بے عیب قرآن ہے تاکہ یہ لوگ ڈریں
فتح جالندھری یہ) قرآن عربی (ہے) جس میں کوئی عیب (اور اختلاف) نہیں تاکہ وہ ڈر مانیں
طاہر القادری قرآن عربی زبان میں ہے (جو سب زبانوں سے زیادہ صاف اور بلیغ ہے) جس میں ذرا بھی کجی نہیں ہے تاکہ وہ تقوٰی اختیار کریں،
علامہ جوادی یہ عربی زبان کا قرآن ہے جس میں کسی طرح کی کجی نہیں ہے شاید یہ لوگ اسی طرح تقویٰ اختیار کرلیں
ایم جوناگڑھی قرآن ہے عربی میں جس میں کوئی کجی نہیں، ہو سکتا ہے کہ وه پرہیزگاری اختیار کر لیں
حسین نجفی یہ ایسا قرآن جو عربی زبان میں ہے جس میں کوئی کَجی نہیں ہے تاکہ وہ (ڈریں) پرہیزگاری اختیار کریں۔
=========================================
M.Daryabadi: An Arabic Qur'an, wherein there is no crookedness, that haply they may fear.
M.M.Pickthall: A Lecture in Arabic, containing no crookedness, that haply they may ward off (evil).
Saheeh International: [It is] an Arabic Qur'an, without any deviance that they might become righteous.
Shakir: An Arabic Quran without any crookedness, that they may guard (against evil).
Yusuf Ali: (It is) a Qur'an in Arabic, without any crookedness (therein): in order that they may guard against Evil.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
علمی ایت
٭قرآن انسان کو شاید متقی بنا دے