Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   The Troops-39 سورت الزمر ›Ayah No-26 ایت نمبر
| فَاَذَاقَهُمُ اللّٰهُ الْخِزْیَ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ |
| آسان اُردو | پھر اللہ نے اُن کو دنیاوی زندگی میں رسوائی چکھائی، اور واقعی اگر وہ جان سکتے ہوتے تو آخرت کا عذاب اس سے بھی بڑھا ہو گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | چنانچہ اللہ نے ان کو اسی دنیوی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا، اور آخرت کا عذاب تو اور بھی بڑا ہے، کاش یہ لوگ جانتے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر اللہ نے ان کو دنیا ہی کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا، اور آخرت کا عذاب تو اس سے شدید تر ہے، کاش یہ لوگ جانتے |
| احمد رضا خان | اور اللہ نے انہیں دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مز ہ چکھایا اور بیشک آخرت کا عذاب سب سے بڑا، کیا اچھا تھا اگر وہ جانتے |
| احمد علی | پھر الله نے ان کو دنیا ہی کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا اور آخرت کا عذاب تو اور بھی زیادہ ہے کاش وہ جانتے |
| فتح جالندھری | پھر ان کو خدا نے دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھا دیا۔ اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے۔ کاش یہ سمجھ رکھتے |
| طاہر القادری | پس اللہ نے انہیں دنیا کی زندگی میں (ہی) ذِلّت و رسوائی کا مزہ چکھا دیا اور یقیناً آخرت کا عذاب کہیں بڑا ہے، کاش وہ جانتے ہوتے، |
| علامہ جوادی | پھر خدا نے انہیں زندگی دنیا میں ذلّت کا مزہ چکھایا اور آخرت کا عذاب تو بہرحال بہت بڑا ہے اگر انہیں معلوم ہوسکے |
| ایم جوناگڑھی | اور اللہ تعالیٰ نے انہیں زندگانی دنیا میں رسوائی کا مزه چکھایا اور ابھی آخرت کا تو بڑا بھاری عذاب ہے کاش کہ یہ لوگ سمجھ لیں |
| حسین نجفی | تو خدا نے ان کو اس دنیاوی زندگی میں ذلت و رسوائی کا مزہ چکھایا اور آخرت کا عذاب اس سے بھی بڑا ہے کاش وہ لوگ جانتے۔ |
| M.Daryabadi: | So Allah made them taste humiliation in the life of the world. And surely the torment of the Hereafter is greater - if they but know! |
| M.M.Pickthall: | Thus Allah made them taste humiliation in the life of the world, and verily the doom of the Hereafter will be greater if they did but know. |
| Saheeh International: | So Allah made them taste disgrace in worldly life. But the punishment of the Hereafter is greater, if they only knew. |
| Shakir: | So Allah made them taste the disgrace in this world's life, and certainly the punishment of the hereafter is greater; did they but know! |
| Yusuf Ali: | So Allah gave them a taste of humiliation in the present life, but greater is the punishment of the Hereafter, if they only knew! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
دنیا میں عذاب سزا کا مل جانا اور اخرت میں بھی سزا کا ملنا