Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   Sad-38 سورت ص ›Ayah No-61 ایت نمبر
| قَالُوْا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا هٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِی النَّارِ |
| آسان اُردو | وہ (جہنمی)کہتے ہیں: ہمارے رب! جس نے بھی ہمارے لیے یہ (عذاب) آگے لایا ہے، اوہ، اُس کو تُو آگ میں دوگنا عذاب دے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (پھر وہ اللہ تعالیٰ سے کہیں گے کہ) اے ہمارے پروردگار ! جو شخص بھی یہ مصیبت ہمارے آگے لایا ہے، اسے دوزخ میں دوگنا عذاب دیجیے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر وہ کہیں گے "اے ہمارے رب، جس نے ہمیں اس انجام کو پہنچانے کا بندوبست کیا اُس کو دوزخ کا دوہرا عذاب دے" |
| احمد رضا خان | وہ بولے اے ہمارے رب جو یہ مصیبت ہمارے آگے لایا اسے آگ میں دُونا عذاب بڑھا، |
| احمد علی | تابع کہیں گے اے ہمارے رب! جو اس بلا کو آگے لایا اسے آگ میں دگنا عذاب دے |
| فتح جالندھری | وہ کہیں گے اے پروردگار جو اس کو ہمارے سامنے لایا ہے اس کو دوزخ میں دونا عذاب دے |
| طاہر القادری | وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! جس نے یہ (کفر یا عذاب) ہمارے لئے پیش کیا تھا تو اسے دوزخ میں دوگنا عذاب بڑھا دے، |
| علامہ جوادی | پھر مزید کہیں گے کہ خدایا جس نے ہم کو آگے بڑھایا ہے اس کے عذاب کو جہّنم میں دوگنا کردے |
| ایم جوناگڑھی | وه کہیں گے اے ہمارے رب! جس نے (کفر کی رسم) ہمارے لئے پہلے سے نکالی ہو اس کے حق میں جہنم کی دگنی سزا کر دے |
| حسین نجفی | پھر وہ کہیں گے اے ہمارے پروردگار! جو (کمبخت) روزِ بد ہمارے آگے لایا ہے اسے دوزخ میں عذاب دے۔ |
| M.Daryabadi: | They Will say: our Lord! whosever hath brought this upon us, - Unto him increase doubly the torment of the Fire. |
| M.M.Pickthall: | They say: Our Lord! Whoever did prepare this for us, oh, give him double portion of the Fire! |
| Saheeh International: | They will say, "Our Lord, whoever brought this upon us - increase for him double punishment in the Fire." |
| Shakir: | They shall say: Our Lord! whoever prepared it first for us, add Thou to him a double chastisement in the fire. |
| Yusuf Ali: | They will say: "Our Lord! whoever brought this upon us,- Add to him a double Penalty in the Fire!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے