Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Ya Sin-36 سورت یٰس ›Ayah No-77 ایت نمبر
| اَوَ لَمْ یَرَ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ |
| آسان اُردو | کیا انسان نہیں دیکھتا کہ ہم نے اُس کو ایک قطرے سے پیدا کیا؟ پھر تب! وہ ایک واضح مخالف (جھگڑالوبنتا)ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور کیا انسان نے یہ نہیں دیکھا کہ ہم نے اسے نطفے سے پیدا کیا تھا ؟ پھر اچانک وہ کھلم کھلا جھگڑا کرنے والا بن گیا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا انسان دیکھتا نہیں ہے کہ ہم نے اسے نطفہ سے پیدا کیا اور پھر وہ صریح جھگڑالو بن کر کھڑا ہو گیا؟ |
| احمد رضا خان | اور کیا آدمی نے نہ دیکھا کہ ہم نے اسے پانی کی بوند سے بنایا جبھی وہ صریح جھگڑالو ہے |
| احمد علی | کیا آدمی نہیں جانتاکہ ہم نے اسے منی کے ایک قطرے سے بنایا ہے پھر وہ کھلم کھلا دشمن بن کر جھگڑنے لگا |
| فتح جالندھری | کیا انسان نے نہیں دیکھا کہ ہم نے اس کو نطفے سے پیدا کیا۔ پھر وہ تڑاق پڑاق جھگڑنے لگا |
| طاہر القادری | کیا انسان نے یہ نہیں دیکھا کہ ہم نے اسے ایک تولیدی قطرہ سے پیدا کیا، پھر بھی وہ کھلے طور پر سخت جھگڑالو بن گیا، |
| علامہ جوادی | تو کیا انسان نے یہ نہیں دیکھا کہ ہم نے اسے نطفہ سے پیدا کیا ہے اور وہ یکبارگی ہمارا کھلا ہوا دشمن ہوگیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | کیا انسان کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ ہم نے اسے نطفے سے پیدا کیا ہے؟ پھر یکایک وہ صریح جھگڑالو بن بیٹھا |
| حسین نجفی | کیا انسان یہ نہیں دیکھتا (اس پر غور نہیں کرتا) کہ ہم نے اسے نطفہ سے پیدا کیا ہے سو وہ یکایک (ہمارا) کھلا ہوا مخالف بن گیا۔ |
| M.Daryabadi: | Beholdest not man that We have created him from a sperm? Yet lo! he is a manifest disputer? |
| M.M.Pickthall: | Hath not man seen that We have created him from a drop of seed? Yet lo! he is an open opponent. |
| Saheeh International: | Does man not consider that We created him from a [mere] sperm-drop - then at once he is a clear adversary? |
| Shakir: | Does not man see that We have created him from the small seed? Then lo! he is an open disputant. |
| Yusuf Ali: | Doth not man see that it is We Who created him from sperm? yet behold! he (stands forth) as an open adversary! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی و منفرد ایت
انسان کو اُس کی اوقات بتائی جا رہی ہے