اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر              Ya Sin-36 سورت یٰس Ayah No-68 ایت نمبر

وَ مَنْ نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِی الْخَلْقِ١ؕ اَفَلَا یَعْقِلُوْنَ
آسان اُردو اور جس کو ہم لمبی عمر دیتے ہیں، توہم اُس کو تخلیق میں الٹا کر دیتے ہیں (یعنی طاقت کے بعد کمزوری دے دیتے ہیں،). کیا پھر وہ عقل نہیں رکھتے؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ہم جس شخص کو لمبی عمر دیتے ہیں اسے تخلیقی اعتبار سے الٹ ہی دیتے ہیں۔ کیا پھر بھی انہیں عقل نہیں آتی ؟
ابو الاعلی مودودی جس شخص کو ہم لمبی عمر دیتے ہیں اس کی ساخت کو ہم الٹ ہی دیتے ہیں، کیا (یہ حالات دیکھ کر) انہیں عقل نہیں آتی؟
احمد رضا خان اور جسے ہم بڑی عمر کا کریں اسے پیدائش میں الٹا پھیریں تو کیا سمجھے نہیں
احمد علی اور ہم جس کی عمر زیادہ کرتے ہیں بناوٹ میں اسے الٹا گھٹاتے چلے جاتے ہیں کیا یہ لوگ نہیں سمجھتے
فتح جالندھری اور جس کو ہم بڑی عمر دیتے ہیں تو اسے خلقت میں اوندھا کردیتے ہیں تو کیا یہ سمجھتے نہیں؟
طاہر القادری اور ہم جسے طویل عمر دیتے ہیں اسے قوت و طبیعت میں واپس (بچپن یا کمزوری کی طرف) پلٹا دیتے ہیں، پھر کیا وہ عقل نہیں رکھتے،
علامہ جوادی اور ہم جسے طویل عمر دیتے ہیں اسے خلقت میں بچپنے کی طرف واپس کر دیتے ہیں کیا یہ لوگ سمجھتے نہیں ہیں
ایم جوناگڑھی اور جسے ہم بوڑھا کرتے ہیں اسے پیدائشی حالت کی طرف پھر الٹ دیتے ہیں کیا پھر بھی وه نہیں سمجھتے
حسین نجفی اور جس کو ہم لمبی عمر دیتے ہیں اسے خلقت (ساخت) میں الٹ دیتے ہیں کیا وہ عقل سے کام نہیں لیتے؟
=========================================
M.Daryabadi: And whomsoever We grant long life, We reverse him in creation. Reflect then they not?
M.M.Pickthall: He whom we bring unto old age, We reverse him in creation (making him go back to weakness after strength). Have ye then no sense?
Saheeh International: And he to whom We grant long life We reverse in creation; so will they not understand?
Shakir: And whomsoever We cause to live long, We reduce (him) to an abject state in constitution; do they not then understand?
Yusuf Ali: If We grant long life to any, We cause him to be reversed in nature: Will they not then understand?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے