Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Ya Sin-36 سورت یٰس ›Ayah No-37 ایت نمبر
| وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الَّیْلُ١ۖۚ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَۙ |
| آسان اُردو | اور رات ان کے لیے ایک نشانی ہے. ہم اس (رات) سے دن کو کھینچ لیتے ہیں (یعنی پرے کر دیتے ہیں) پھر تب! وہ اندھیرے میں رہ جاتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ان کے لیے ایک اور نشانی رات ہے۔ ہم اس پر سے دن کا چھلکا اتار لیتے ہیں تو وہ یکایک اندھیرے میں رہ جاتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اِن کے لیے ایک اور نشانی رات ہے، ہم اُس کے اوپر سے دن ہٹا دیتے ہیں تو اِن پر اندھیرا چھا جاتا ہے |
| احمد رضا خان | اور ان کے لیے ایک نشانی رات ہے ہم اس پر سے دن کھینچ لیتے ہیں جبھی وہ اندھیروں میں ہیں، |
| احمد علی | اور ان کے لیے رات بھی ایک نشانی ہے کہ ہم اس کے اوپرسے دن کو اتار دیتے ہیں پھر ناگہاں وہ اندھیرے میں رہ جاتے ہیں |
| فتح جالندھری | اور ایک نشانی ان کے لئے رات ہے کہ اس میں سے ہم دن کو کھینچ لیتے ہیں تو اس وقت ان پر اندھیرا چھا جاتا ہے |
| طاہر القادری | اور ایک نشانی اُن کے لئے رات (بھی) ہے، ہم اس میں سے (کیسے) دن کو کھینچ لیتے ہیں سو وہ اس وقت اندھیرے میں پڑے رہ جاتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور ان کے لئے ایک نشانی رات ہے جس میں سے ہم کھینچ کر دن کو نکال لیتے ہیں تو یہ سب اندھیرے میں چلے جاتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور ان کے لئے ایک نشانی رات ہے جس سے ہم دن کو کھینچ دیتے ہیں تو وه یکایک اندھیرے میں ره جاتے ہیں |
| حسین نجفی | اور ان کیلئے ایک نشانی رات بھی ہے جس سے ہم دن کو کھینچ لیتے ہیں تو ایک دم وہ اندھیرے میں رہ جاتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And a sign Unto them is the night. We draw off the day therefrom, and lo! they are darkened. |
| M.M.Pickthall: | A token unto them is night. We strip it of the day, and lo! they are in darkness. |
| Saheeh International: | And a sign for them is the night. We remove from it [the light of] day, so they are [left] in darkness. |
| Shakir: | And a sign to them is the night: We draw forth from it the day, then lo! they are in the dark; |
| Yusuf Ali: | And a Sign for them is the Night: We withdraw therefrom the Day, and behold they are plunged in darkness; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے