Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           The Angels-35 سورت فاطر ›Ayah No-26 ایت نمبر
| ثُمَّ اَخَذْتُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ |
| آسان اُردو | پھر میں نے پکڑ لیا اُن لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا، پھر کیسی تھی (سخت) میری سزا۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر جن لوگوں نے انکار کی روش اپنائی تھی میں نے انہیں پکڑ میں لے لیا۔ اب دیکھو کہ میری سزا کیسی (ہولناک) تھی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر جن لوگوں نے نہ مانا اُن کو میں نے پکڑ لیا اور دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی |
| احمد رضا خان | پھر میں نے کافروں کو پکڑا تو کیسا ہوا میرا انکار |
| احمد علی | پھرمیں نے انہیں پکڑا جومنکر ہوئے پھر میرا عذاب کیسا ہوا |
| فتح جالندھری | پھر میں نے کافروں کو پکڑ لیا سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب کیسا ہوا |
| طاہر القادری | پھر میں نے ان کافروں کو (عذاب میں) پکڑ لیا سو میرا انکار (کیا جانا) کیسا (عبرت ناک) ثابت ہوا، |
| علامہ جوادی | تو ہم نے کافروں کو اپنی گرفت میں لے لیا پھر ہمارا عذاب کیسا بھیانک ہوا ہے |
| ایم جوناگڑھی | پھر میں نےان کافروں کو پکڑ لیا سو میرا عذاب کیسا ہوا |
| حسین نجفی | پھر میں نے کافروں کو پکڑ لیا (دیکھو) میری سزا کیسی سخت تھی؟ |
| M.Daryabadi: | Then I took hold of those who disbelieved. So how terrible was My disapproval! |
| M.M.Pickthall: | Then seized I those who disbelieved, and how intense was My abhorrence! |
| Saheeh International: | Then I seized the ones who disbelieved, and how [terrible] was My reproach. |
| Shakir: | Then did I punish those who disbelieved, so how was the manifestation of My disapproval? |
| Yusuf Ali: | In the end did I punish those who rejected Faith: and how (terrible) was My rejection (of them)! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت