Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           Saba-34 سورت سبا ›Ayah No-44 ایت نمبر
| وَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ كُتُبٍ یَّدْرُسُوْنَهَا وَ مَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمْ قَبْلَكَ مِنْ نَّذِیْرٍؕ |
| آسان اُردو | اور ہم نے نہ تو اُن(کافرین) کو کوئی کتابیں دی تھیں (کہ) اُنہیں وہ پڑھتے ہیں، اور نہ ہی ہم نے ان کی طرف آپﷺ سے پہلے کسی ڈرانے والے کو بھیجا تھا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | حالانکہ ہم نے انہیں پہلے نہ ایسی کتابیں دی تھیں جو یہ پڑھتے پڑھاتے ہوں اور نہ (اے پیغمبر) تم سے پہلے ہم نے ان کے پاس کوئی خبردار کرنے والا (نبی) بھیجا تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | حالانکہ نہ ہم نے اِن لوگوں کو پہلے کوئی کتاب دی تھی کہ یہ اسے پڑھتے ہوں اور نہ تم سے پہلے ان کی طرف کوئی متنبہ کرنے والا بھیجا تھا |
| احمد رضا خان | اور ہم نے انہیں کچھ کتابیں نہ دیں جنہیں پڑھتے ہوں نہ تم سے پہلے ان کے پاس کوئی ڈر سنانے والا آیا |
| احمد علی | اورہم نے انہیں کوئی کتاب نہیں دی کہ وہ اسے پڑھتے ہوں اور ہم نے ان کی طرف آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں بھیجا |
| فتح جالندھری | اور ہم نے نہ تو ان (مشرکوں) کو کتابیں دیں جن کو یہ پڑھتے ہیں اور نہ تم سے پہلے ان کی طرف کوئی ڈرانے والا بھیجا مگر انہوں نے تکذیب کی |
| طاہر القادری | اور ہم نے ان (اہلِ مکہّ) کو نہ آسمانی کتابیں عطا کی تھیں جنہیں یہ لوگ پڑھتے ہوں اور نہ ہی آپ سے پہلے ان کی طرف کوئی ڈر سنانے والا بھیجا تھا، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے انہیں ایسی کتابیں نہیں عطا کی ہیں جنہیں یہ پڑھتے ہوں اور نہ ان کی طرف آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا بھیجا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور ان (مکہ والوں) کو نہ تو ہم نے کتابیں دے رکھی ہیں جنہیں یہ پڑھتے ہوں نہ ان کے پاس آپ سے پہلے کوئی آگاه کرنے واﻻآیا |
| حسین نجفی | حالانکہ ہم نے نہ انہیں کوئی کتابیں دیں جنہیں وہ پڑھتے ہیں اور نہ ہی آپ سے پہلے ان کی طرف کوئی ڈرانے والا (نبی) بھیجا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And We had not vouchsafed Unto them Books they should have been studying, nor had We sent Unto them, before thee, any warner. |
| M.M.Pickthall: | And We have given them no scriptures which they study, nor sent We unto them, before thee, any warner. |
| Saheeh International: | And We had not given them any scriptures which they could study, and We had not sent to them before you, [O Muhammad], any warner. |
| Shakir: | And We have not given them any books which they read, nor did We send to them before you a warner. |
| Yusuf Ali: | But We had not given them Books which they could study, nor sent messengers to them before thee as Warners. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے قرآن کے کافرین کے بارے میں
اللہ نے لوگوں کو کتابیں نہیں دی ہیں
علمی ایت