Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           Saba-34 سورت سبا ›Ayah No-38 ایت نمبر
| وَ الَّذِیْنَ یَسْعَوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیْنَ اُولٰٓئِكَ فِی الْعَذَابِ مُحْضَرُوْنَ |
| آسان اُردو | اور جو لوگ ہماری آیات (ہمارے احکامات) میں (ہمیں) عاجز کرنے کے لیے کوشش کرتے ہیں، یہی ہیں، وہ عذاب میں حاضر کر دیے جائیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جو لوگ ہماری آیتوں کے بارے میں یہ کوشش کرتے ہیں کہ ان کو ناکام بنائیں، ان کو عذاب میں دھر لیا جائے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | رہے وہ لوگ جو ہماری آیات کو نیچا دکھانے کے لیے دوڑ دھوپ کرتے ہیں، تو وہ عذاب میں مبتلا ہوں گے |
| احمد رضا خان | اور ہو جو ہماری آیتوں میں ہرانے کی کوشش کرتے ہیں وہ عذاب میں لادھرے جائیں گے |
| احمد علی | اوروہ جو ہماری آیتوں کے رد کرنے میں کوشش کرتے ہیں وہ عذاب میں پکڑ کر حاضر کیے جائیں گے |
| فتح جالندھری | جو لوگ ہماری آیتوں میں کوشش کرتے ہیں کہ ہمیں ہرا دیں وہ عذاب میں حاضر کئے جائیں گے |
| طاہر القادری | اور جو لوگ ہماری آیتوں میں (مخالفانہ) کوشش کرتے ہیں (ہمیں) عاجز کرنے کے گمان میں، وہی لوگ عذاب میں حاضر کئے جائیں گے، |
| علامہ جوادی | اور جو لوگ ہماری نشانیوں کے مقابلہ میں دوڑ دھوپ کررہے ہیں وہ جہّنم کے عذاب میں جھونک دیئے جائیں گے |
| ایم جوناگڑھی | اور جو لوگ ہماری آیتوں کے مقابلے کی تگ ودو میں لگے رہتے ہیں یہی ہیں جو عذاب میں پکڑ کر حاضر رکھے جائیں گے |
| حسین نجفی | اور جو لوگ ہماری آیتوں کے بارے میں (ہمیں نیچا دکھانے کیلئے) کوشش کرتے ہیں وہ عذاب میں حاضر کئے جائیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | And those who endeavour to frustrate Our signs, Unto the torment they will be brought. |
| M.M.Pickthall: | And as for those who strive against Our revelations, challenging, they will be brought to the doom. |
| Saheeh International: | And the ones who strive against Our verses to cause [them] failure - those will be brought into the punishment [to remain]. |
| Shakir: | And (as for) those who strive in opposing Our communications, they shall be caused to be brought to the chastisement. |
| Yusuf Ali: | Those who strive against Our Signs, to frustrate them, will be given over into Punishment. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت