Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           The Clans-33 سورت الحزاب ›Ayah No-39 ایت نمبر
| اِ۟لَّذِیْنَ یُبَلِّغُوْنَ رِسٰلٰتِ اللّٰهِ وَ یَخْشَوْنَهٗ وَ لَا یَخْشَوْنَ اَحَدًا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ حَسِیْبًا |
| آسان اُردو | جنہوں (یعنی پہلے نبیوں) نے اللہ کے پیغامات کی تبلیغ کی اور اُسی سے ڈرتے رہے، اور کسی سے بھی نہ ڈرے ماسوائے اللہ کے.اور اللہ حساب کے لیے کافی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پیغمبر وہ لوگ ہیں جو اللہ کے بھیجے ہوئے احکام کو لوگوں تک پہنچاتے ہیں، اور اسی سے ڈرتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ اور حساب لینے کے لیے اللہ کو کسی کی ضرورت نہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | (یہ اللہ کی سنت ہے اُن لوگوں کے لیے) جو اللہ کے پیغامات پہنچاتے ہیں اور اُسی سے ڈرتے ہیں اور ایک خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، اور محاسبہ کے لیے بس اللہ ہی کافی ہے |
| احمد رضا خان | وہ جو اللہ کے پیام پہنچاتے اور اس سے ڈرتے اور اللہ کے سوا کسی کا خوف نہ کرے، اور اللہ بس ہے حساب لینے والا |
| احمد علی | جو لوگ الله کا پیغام پہنچاتے رہے اور الله سے ڈرتے رہے اور الله حساب لینے والا کافی ہے |
| فتح جالندھری | اور جو خدا کے پیغام (جوں کے توں) پہنچاتے اور اس سے ڈرتے ہیں اور خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے۔ اور خدا ہی حساب کرنے کو کافی ہے |
| طاہر القادری | وہ (پہلے) لوگ اللہ کے پیغامات پہنچاتے تھے اور اس کا خوف رکھتے تھے اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے، اور اللہ حساب لینے والا کافی ہے، |
| علامہ جوادی | وہ لوگ ا للہ کے پیغام کو پہنچاتے ہیں اور دل میں اس کا خوف رکھتے ہیں اور اس کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے ہیںاوراللہ حساب کرنے کے لئے کافی ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ سب ایسے تھے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام پہنچایا کرتے تھے اور اللہ ہی سے ڈرتے تھے اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے، اور اللہ تعالیٰ حساب لینے کے لئے کافی ہے |
| حسین نجفی | وہ (پیغمبر(ص)) ایسے لوگ ہیں جو اللہ کے پیغامات (اس کے بندوں تک) پہنچاتے ہیں اور اسی سے ڈرتے ہیں اور وہ اللہ کے سوا اور کسی سے نہیں ڈرتے اور محاسبہ کیلئے اللہ ہی کافی ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Those who preached the messages of Allah and feared Him, and feared none save Allah; and Allah sufficeth as a Reckoner. |
| M.M.Pickthall: | Who delivered the messages of Allah and feared Him, and feared none save Allah. Allah keepeth good account. |
| Saheeh International: | [Allah praises] those who convey the messages of Allah and fear Him and do not fear anyone but Allah. And sufficient is Allah as Accountant. |
| Shakir: | Those who deliver the messages of Allah and fear Him, and do not fear any one but Allah; and Allah is sufficient to take account. |
| Yusuf Ali: | (It is the practice of those) who preach the Messages of Allah, and fear Him, and fear none but Allah. And enough is Allah to call (men) to account. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
٭لوگوں کی پروہ نہیں کی کہ کیا کہتے ہیں مگر اللہ کے احکامات کے سامنے فرمانبردار رہے