اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 21-پارہ نمبر              The Clans-33 سورت الحزاب Ayah No-11 ایت نمبر

هُنَالِكَ ابْتُلِیَ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ زُلْزِلُوْا زِلْزَالًا شَدِیْدًا
آسان اُردو وہاں مومنین کو آزمایا گیا، اور وہ ہلا دیئے گئے شدید جھٹکے سے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس موقع پر ایمان والوں کی بڑی آزمائش ہوئی اور انہیں ایک سخت بھونچال میں ڈال کر ہلا ڈالا گیا۔
ابو الاعلی مودودی اُس وقت ایمان لانے والے خوب آزمائے گئے اور بُری طرح ہلا مارے گئے
احمد رضا خان وہ جگہ تھی کہ مسلمانوں کی جانچ ہوئی اور خوب سختی سے جھنجھوڑے گئے،
احمد علی اس موقع پر ایماندار آزمائے گئے اور سخت ہلا دیے گئے
فتح جالندھری وہاں مومن آزمائے گئے اور سخت طور پر ہلائے گئے
طاہر القادری اُس مقام پر مومنوں کی آزمائش کی گئی اور انہیں نہایت سخت جھٹکے دئیے گئے،
علامہ جوادی اس وقت مومنین کا باقاعدہ امتحان لیا گیا اور انہیں شدید قسم کے جھٹکے دیئے گئے
ایم جوناگڑھی یہیں مومن آزمائے گئے اور پوری طرح وه جھنجھوڑ دیئے گئے
حسین نجفی اس وقت ایمان والوں کو خوب آزمایا گیا اور انہیں سخت زلزلہ میں ڈال دیا (سخت جھنجھوڑا گیا)۔
=========================================
M.Daryabadi: There were the believers proven and shaken with a mighty shaking
M.M.Pickthall: There were the believers sorely tried, and shaken with a mighty shock.
Saheeh International: There the believers were tested and shaken with a severe shaking.
Shakir: There the believers were tried and they were shaken with severe shaking.
Yusuf Ali: In that situation were the Believers tried: they were shaken as by a tremendous shaking.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
جنگ خندق کے بارے میں
٭یعنی ان کی ایک بہت ہی بڑی آزمائش کی گی