اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 21-پارہ نمبر              The Prostration-32 سورت السجدۃ Ayah No-30 ایت نمبر

فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ وَ انْتَظِرْ اِنَّهُمْ مُّنْتَظِرُوْنَ
آسان اُردو پس آپﷺ اُن سے الگ ہو جائیں اور انتظار کریں. بے شک! وہ بھی (اس دن کے آنے کا) انتظار کر رہے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی لہذا (اے پیغمبر) تم ان لوگوں کی پرواہ نہ کرو، اور انتظار کرو۔ یہ بھی انتظار کر رہے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی اچھا، اِنہیں ان کے حال پر چھوڑ دو اور انتظار کرو، یہ بھی منتظر ہیں
احمد رضا خان تو ان سے منہ پھیرلو اور انتظار کرو بیشک انہیں بھی انتظار کرنا ہے
احمد علی سو ان سے کنارہ کر اور انتظار کر وہ بھی انتظار کر رہے ہیں
فتح جالندھری تو اُن سے منہ پھیر لو اور انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں
طاہر القادری پس آپ اُن سے منہ پھیر لیجئے اور انتظار کیجئے اور وہ لوگ (بھی) انتظار کر رہے ہیں،
علامہ جوادی لہذا آپ ان سے کنارہ کش رہیں اور وقت کا انتظار کریں کہ یہ بھی انتظار کرنے والے ہیں
ایم جوناگڑھی اب آپ ان کا خیال چھوڑ دیں اور منتظر رہیں۔ یہ بھی منتظر ہیں
حسین نجفی سو آپ ان سے بے اعتنائی کریں اور انتظار کریں۔ وہ بھی انتظار کر رہے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Wherefore turn aside thou from them, and await; verily they are awaiting.
M.M.Pickthall: So withdraw from them (O Muhammad), and await (the event). Lo! they (also) are awaiting (it).
Saheeh International: So turn away from them and wait. Indeed, they are waiting.
Shakir: Therefore turn away from them and wait, surely they too are waiting.
Yusuf Ali: So turn away from them, and wait: they too are waiting.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

محکم: ایک ایسی ایت جس میں کوئی چیز کرنے یہ نہ کرنے کا حکم ہوتا ہے.کوئی ایت پوری کی پوری محکم ہو سکتی ہے یا مذکورہ ایت کا کوئی حصہ محکم ہو سکتا ہے
علمی ایت