Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           The Prostration-32 سورت السجدۃ ›Ayah No-21 ایت نمبر
| وَ لَنُذِیْقَنَّهُمْ مِّنَ الْعَذَابِ الْاَدْنٰى دُوْنَ الْعَذَابِ الْاَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ |
| آسان اُردو | اور واقعی ہم اُن(فاسقین) کو، بڑے عذاب کے علاوہ، ادنی عذاب سے چکھاتے رہتے ہیں تاکہ وہ (ہدایت کی طرف) واپس ہو سکیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اس بڑے عذاب سے پہلے بھی ہم انہیں کم درجے کے عذاب کا مزہ بھی ضرور چکھائیں گے۔ شاید یہ باز آجائیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُس بڑے عذاب سے پہلے ہم اِسی دنیا میں (کسی نہ کسی چھوٹے) عذاب کا مزا اِنہیں چکھاتے رہیں گے، شاید کہ یہ (اپنی باغیانہ روش سے) باز آ جائیں |
| احمد رضا خان | اور ضرور ہم انہیں چکھائیں گے کچھ نزدیک کا عذاب اس بڑے عذاب سے پہلے جسے دیکھنے والا امید کرے کہ ابھی باز آئیں گے، |
| احمد علی | اور ہم انہیں قریب کا عذاب بھی اس بڑے عذاب سے پہلے چکھائیں گے تاکہ وہ باز آ جائیں |
| فتح جالندھری | اور ہم اُن کو (قیامت کے) بڑے عذاب کے سوا عذاب دنیا کا بھی مزہ چکھائیں گے۔ شاید (ہماری طرف) لوٹ آئیں |
| طاہر القادری | اور ہم ان کو یقیناً (آخرت کے) بڑے عذاب سے پہلے قریب تر (دنیوی) عذاب (کا مزہ) چکھائیں گے تاکہ وہ (کفر سے) باز آجائیں، |
| علامہ جوادی | اور ہم یقینا بڑے عذاب سے پہلے انہیں معمولی عذاب کا مزہ چکھائیں گے کہ شاید اسی طرح راہ راست پر پلٹ آئیں |
| ایم جوناگڑھی | بالیقین ہم انہیں قریب کے چھوٹے سے بعض عذاب اس بڑے عذاب کے سوا چکھائیں گے تاکہ وه لوٹ آئیں |
| حسین نجفی | اور ہم انہیں (قیامت والے) بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے عذاب کا مزہ چکھائیں گے تاکہ یہ باز آجائیں۔ |
| M.Daryabadi: | And surely We shall make them taste of the smaller torment prior to the greater torment, that haply they may yet return. |
| M.M.Pickthall: | And verily We make them taste the lower punishment before the greater, that haply they may return. |
| Saheeh International: | And we will surely let them taste the nearer punishment short of the greater punishment that perhaps they will repent. |
| Shakir: | And most certainly We will make them taste of the nearer chastisement before the greater chastisement that haply they may turn. |
| Yusuf Ali: | And indeed We will make them taste of the Penalty of this (life) prior to the supreme Penalty, in order that they may (repent and) return. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
یعنی دنیاوی زندگی میں کم درجے کا عذاب اُن کو دیتے رہتے ہیں تاکہ شاید وہ ہدایت پکڑ لیں