اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 21-پارہ نمبر              The Prostration-32 سورت السجدۃ Ayah No-2 ایت نمبر

تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ لَا رَیْبَ فِیْهِ مِنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ
آسان اُردو نازل ہوناکتاب کاجس میں شک نہیں تمام مخلوق کے رب کی طرف سے ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی رب العالمین کی طرف سے یہ ایک ایسی کتاب اتاری جارہی ہے جس میں کوئی شک کی بات نہیں ہے۔
ابو الاعلی مودودی اِس کتاب کی تنزیل بلا شبہ رب العالمین کی طرف سے ہے
احمد رضا خان کتاب کا اتارنا بیشک پروردگار عالم کی طرف سے ہے،
احمد علی اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ کتاب جہان کے پالنے والے کی طرف سے نازل ہوئی ہے
فتح جالندھری اس میں کچھ شک نہیں کہ اس کتاب کا نازل کیا جانا تمام جہان کے پروردگار کی طرف سے ہے
طاہر القادری اس کتاب کا اتارا جانا، اس میں کچھ شک نہیں کہ تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے ہے،
علامہ جوادی بیشک اس کتاب کی تنزیل عالمین کے پروردگار کی طرف سے ہے
ایم جوناگڑھی بلاشبہ اس کتاب کا اتارنا تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے ہے
حسین نجفی بلا شک و شبہ یہ کتاب (قرآن) کی تنزیل تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Revelation of this Book, whereof there is no doubt, is from the Lord of the Worlds.
M.M.Pickthall: The revelation of the Scripture whereof there is no doubt is from the Lord of the Worlds.
Saheeh International: [This is] the revelation of the Book about which there is no doubt from the Lord of the worlds.
Shakir: The revelation of the Book, there is no doubt in it, is from the Lord of the worlds.
Yusuf Ali: (This is) the Revelation of the Book in which there is no doubt,- from the Lord of the Worlds.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
قرآن کا نزول اللہ کی طرف سے