اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 21-پارہ نمبر              The Prostration-32 سورت السجدۃ Ayah No-18 ایت نمبر

اَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا لَا یَسْتَوٗنَؐ
آسان اُردو کیا پھرجو (شخص) مومن ہے اُس (شخص)کی طرح کا ہوسکتا ہے جیسے کہ ایک فاسق (نافرمان) ہے؟ وہ (دونوں) برابر نہیں ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی بھلا بتاؤ کہ جو شخص مومن ہو، کیا وہ اس شخص کے برابر ہوجائے جو فاسق ہے ؟ (ظاہر ہے کہ) وہ برابر نہیں ہوسکتے۔
ابو الاعلی مودودی بھلا کہیں یہ ہو سکتا ہے کہ جو شخص مومن ہو وہ اُس شخص کی طرح ہو جائے جو فاسق ہو؟ یہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے
احمد رضا خان تو کیا جو ایمان والا ہے وہ اس جیسا ہوجائے گا جو بے حکم ہے یہ برابر نہیں،
احمد علی کیا مومن اس کے برابر ہے جو نا فرمان ہو برابر نہیں ہو سکتے
فتح جالندھری بھلا جو مومن ہو وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو نافرمان ہو؟ دونوں برابر نہیں ہو سکتے
طاہر القادری بھلا وہ شخص جو صاحبِ ایمان ہو اس کی مثل ہو سکتا ہے جو نافرمان ہو، (نہیں) یہ (دونوں) برابر نہیں ہو سکتے،
علامہ جوادی کیا وہ شخص جو صاحبِ ایمان ہے اس کے مثل ہوجائے گا جو فاسق ہے ہرگز نہیں دونوں برابر نہیں ہوسکتے
ایم جوناگڑھی کیا وه جو مومن ہو مثل اس کے ہے جو فاسق ہو؟ یہ برابر نہیں ہو سکتے
حسین نجفی تو کیا جو مؤمن ہے وہ فاسق کی مانند ہو سکتا ہے؟ یہ برابر نہیں ہو سکتے۔
=========================================
M.Daryabadi: Shall he, therefore, who is a believer, be like unto him who is a transgressor? They are not equal.
M.M.Pickthall: Is he who is a believer like unto him who is an evil-liver? They are not alike.
Saheeh International: Then is one who was a believer like one who was defiantly disobedient? They are not equal.
Shakir: Is he then who is a believer like him who is a transgressor? They are not equal.
Yusuf Ali: Is then the man who believes no better than the man who is rebellious and wicked? Not equal are they.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
علمی ایت