Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           Luqman-31 سورت لقمٰن ›Ayah No-8 ایت نمبر
| اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتُ النَّعِیْمِۙ |
| آسان اُردو | بے شک! جو لوگ ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں، اُن کے لیے نعمتوں والے باغات (جنتیں) ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | البتہ جو لوگ ایمان لے آئے، اور انہوں نے نیک عمل کیے ان کے لیے نعمتوں کے باغات ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | البتہ جو لوگ ایمان لے آئیں اور نیک عمل کریں، اُن کے لیے نعمت بھری جنتیں ہیں |
| احمد رضا خان | بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے چین کے باغ ہیں، |
| احمد علی | بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے ان کے لیے نعمت کے باغ ہیں |
| فتح جالندھری | بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے ان کے لئے نعمتوں کی جنتیں ہیں، |
| طاہر القادری | بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے نعمتوں سے بھری ہوئی جنّت ہے |
| علامہ جوادی | بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے نعمتوں سے بھری ہوئی جنّت ہے |
| ایم جوناگڑھی | بیشک جن لوگوں نےایمان قبول کیا اور کام بھی نیک (مطابق سنت) کیے ان کے لئے نعمتوں والی جنتیں ہیں |
| حسین نجفی | بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے ان کیلئے نعمت (اور آرام) والی جنتیں ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Verily those who believe and work righteous works, theirs shall be Gardens of Delight. |
| M.M.Pickthall: | Lo! those who believe and do good works, for them are the gardens of delight, |
| Saheeh International: | Indeed, those who believe and do righteous deeds - for them are the Gardens of Pleasure. |
| Shakir: | (As for) those who believe and do good, they shall surely have gardens of bliss, |
| Yusuf Ali: | For those who believe and work righteous deeds, there will be Gardens of Bliss,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
یعنی وہ حکم مانتا ہے اور کرتا ہے جو پچھلی دو ایات میں ہے، فضول باتوں سے پرہیز کرتا ہےاور قرانی ایات سے تکبر نہیں کرتا