Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           Luqman-31 سورت لقمٰن ›Ayah No-30 ایت نمبر
| ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الْبَاطِلُ١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ |
| آسان اُردو | یہ اسلیے ہے کہ اللہ، وہ حق ہے، اور کہ جس کو بھی وہ(لوگ) اللہ کی بجائے پکارتے ہیں باطل (غلط)ہے، اور کہ اللہ، وہ بہت اعلی بہت بڑا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ سب کچھ اس لیے ہے کہ اللہ ہی کا وجود سچا ہے، اور اس کے سوا جن (معبودوں) کو یہ (مشرک) پکارتے ہیں، وہ بےبنیاد ہیں، اور اللہ ہی وہ ہے جس کی شان بہت اونچی ہے، جس کی ذات بہت بڑی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور اسے چھوڑ کر جن دُوسری چیزوں کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں، اور (اس وجہ سے کہ) اللہ ہی بزرگ و برتر ہے |
| احمد رضا خان | یہ اس لیے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جن کو پوجتے ہیں سب باطل ہیں اور اس لیے کہ اللہ ہی بلند بڑائی والا ہے، |
| احمد علی | یہ اس لیے کہ الله ہی حق ہے اور اس کے سوا جس کو وہ پکارتے ہیں جھوٹ ہے اور الله ہی بلند مرتبہ بزرگ ہے |
| فتح جالندھری | یہ اس لئے کہ خدا کی ذات برحق ہے اور جن کو یہ لوگ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ لغو ہیں اور یہ کہ خدا ہی عالی رتبہ اور گرامی قدر ہے |
| طاہر القادری | یہ اس لئے کہ اﷲ ہی حق ہے اور جن کی یہ لوگ اﷲ کے سوا عبادت کرتے ہیں، وہ باطل ہیں اور یہ کہ اﷲ ہی بلند و بالا، بڑائی والا ہے، |
| علامہ جوادی | یہ سب اسی لئے ہے کہ خدا معبود برحق ہے اور اس کے علاوہ جس کو بھی یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں اور اللہ بلند و بالا اور بزرگ و برتر ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ سب (انتظامات) اس وجہ سے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حق ہے اور اس کے سوا جن جن کو لوگ پکارتے ہیں سب باطل ہیں اور یقیناً اللہ تعالیٰ بہت بلندیوں واﻻ اور بڑی شان واﻻ ہے |
| حسین نجفی | یہ سب اس لئے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جن چیزوں کو (مشرک) پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں اور بے شک اللہ بلند (شان والا) ہے اور بزرگ ہے۔ |
| M.Daryabadi: | That is because Allah! He is the Truth, because whatsoever they call upon beside Him is falsehood, and because He is the Exalted, the Grand. |
| M.M.Pickthall: | That (is so) because Allah, He is the True, and that which they invoke beside Him is the False, and because Allah, He is the Sublime, the Great. |
| Saheeh International: | That is because Allah is the Truth, and that what they call upon other than Him is falsehood, and because Allah is the Most High, the Grand. |
| Shakir: | This is because Allah is the Truth, and that which they call upon besides Him is the falsehood, and that Allah is the High, the Great. |
| Yusuf Ali: | That is because Allah is the (only) Reality, and because whatever else they invoke besides Him is Falsehood; and because Allah,- He is the Most High, Most Great. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
٭آیت نمبر 26 سے لیکر یہاں تک ذکر الہی کی آیات ہیں