Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           Luqman-31 سورت لقمٰن ›Ayah No-26 ایت نمبر
| لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ |
| آسان اُردو | اللہ ہی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے. بے شک! اللہ! وہ غنی(بے محتاج اور)حمید(تعریف والا) ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، بیشک اللہ ہی ہے جو سب سے بےنیاز ہے، بذات خود قابل تعریف۔ |
| ابو الاعلی مودودی | آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے، بے شک اللہ بے نیاز اور آپ سے آپ محمود ہے |
| احمد رضا خان | اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بیشک اللہ ہی بے نیاز ہے سب خوبیوں سراہا، |
| احمد علی | الله ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بے شک الله بے نیاز سب خوبیوں والا ہے |
| فتح جالندھری | جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے (سب) خدا ہی کا ہے۔ بیشک خدا بےپروا اور سزا وارِ حمد (وثنا) ہے |
| طاہر القادری | جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے (سب) اﷲ ہی کا ہے، بیشک اﷲ ہی بے نیاز ہے (اَز خود) سزاوارِ حمد ہے، |
| علامہ جوادی | اللرُہی کے لئے زمین و آسمان کی تمام چیزیں ہیں اور وہی بے نیاز بھی ہے اور قابل ستائش بھی |
| ایم جوناگڑھی | آسمانوں میں اور زمین میں جو کچھ ہے وه سب اللہ ہی کا ہے یقیناً اللہ تعالیٰ بہت بڑا بے نیاز اور سزاوار حمد وﺛنا ہے |
| حسین نجفی | جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب اللہ ہی کا ہے۔ بے شک اللہ بے نیاز ہے اور لائقِ حمد و ثنا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Allah's is whatsoever is in the heavens and the earth. Verily Allah! He is the Self-sufficient, the Praiseworthy. |
| M.M.Pickthall: | Unto Allah belongeth whatsoever is in the heavens and the earth. Lo! Allah, He is the Absolute, the Owner of Praise. |
| Saheeh International: | To Allah belongs whatever is in the heavens and earth. Indeed, Allah is the Free of need, the Praiseworthy. |
| Shakir: | What is in the heavens and the earth is Allah's; surely Allah is the Self-sufficient, the Praised. |
| Yusuf Ali: | To Allah belong all things in heaven and earth: verily Allah is He (that is) free of all wants, worthy of all praise. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت