Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           Luqman-31 سورت لقمٰن ›Ayah No-24 ایت نمبر
| نُمَتِّعُهُمْ قَلِیْلًا ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ اِلٰى عَذَابٍ غَلِیْظٍ |
| آسان اُردو | ہم اُن (کفر کرنے والوں)کو تھوڑا سا آرام دیتے ہیں، پھر ہم اُن کو ایک سخت عذاب کی طرف ہانک لائیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ہم انہیں کچھ مزے اڑانے کا موقع دے رہے ہیں، پھر ہم انہیں ایک سخت عذاب کی طرف کھینچ کرلے جائیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم تھوڑی مدت انہیں دُنیا میں مزے کرنے کا موقع دے رہے ہیں، پھر ان کو بے بس کر کے ایک سخت عذاب کی طرف کھینچ لے جائیں گے |
| احمد رضا خان | ہم انہیں کچھ برتنے دیں گے پھر انہیں بے بس کرکے سخت عذاب کی طرف لے جائیں گے |
| احمد علی | ہم انہیں تھوڑا سا عیش دے رہے ہیں پھر ہم انہیں سخت عذاب کی طرف گھسیٹ کر لے جائیں گے |
| فتح جالندھری | ہم اُن کو تھوڑا سا فائدہ پہنچائیں گے پھر عذاب شدید کی طرف مجبور کر کے لیجائیں گے |
| طاہر القادری | ہم انہیں (دنیا میں) تھوڑا سا فائدہ پہنچائیں گے پھر ہم انہیں بے بس کر کے سخت عذاب کی طرف لے جائیں گے، |
| علامہ جوادی | ہم انہیں تھوڑے دن تک آرام دیں گے اور پھر سخت ترین عذاب کی طرف کھینچ کر لے آئیں گے |
| ایم جوناگڑھی | ہم انہیں گو کچھ یونہی سا فائده دے دیں لیکن (بالﺂخر) ہم انہیں نہایت بیچارگی کی حالت میں سخت عذاب کی طرف ہنکا لے جائیں گے |
| حسین نجفی | ہم انہیں چند روزہ عیش کا موقع دیں گے اور پھر انہیں سخت عذاب کی طرف کشاں کشاں لے جائیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | We let them enjoy for a while, and then We shall drive them to a torment rough. |
| M.M.Pickthall: | We give them comfort for a little, and then We drive them to a heavy doom. |
| Saheeh International: | We grant them enjoyment for a little; then We will force them to a massive punishment. |
| Shakir: | We give them to enjoy a little, then will We drive them to a severe chastisement. |
| Yusuf Ali: | We grant them their pleasure for a little while: in the end shall We drive them to a chastisement unrelenting. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت