Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           Luqman-31 سورت لقمٰن ›Ayah No-19 ایت نمبر
| وَ اقْصِدْ فِیْ مَشْیِكَ وَ اغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ١ؕ اِنَّ اَنْكَرَ الْاَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِیْرِ |
| آسان اُردو | اور اپنے چلنے میں سیدھا رہ اور اپنی آواز کو د ھیمی رکھ. بے شک! سب آوازوں میں سے کرخت ترین آوازواقعی گدھے کی آواز ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اپنی چال میں اعتدال اختیار کرو اور اپنی آواز آہستہ رکھو بیشک سب سے بری آواز گدھوں کی آواز ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اپنی چال میں اعتدال اختیار کر، اور اپنی آواز ذرا پست رکھ، سب آوازوں سے زیادہ بُری آواز گدھوں کی آواز ہوتی ہے |
| احمد رضا خان | اور میانہ چال چل اور اپنی آواز کچھ پست کر بیشک سب آوازوں میں بری آواز، آواز گدھے کی |
| احمد علی | اور اپنے چلنے میں میانہ روی اختیار کر اور اپنی آواز پست کر بے شک آوازوں میں سب سے بری آواز گدھوں کی ہے |
| فتح جالندھری | اور اپنی چال میں اعتدال کئے رہنا اور (بولتے وقت) آواز نیچی رکھنا کیونکہ (اُونچی آواز گدھوں کی ہے اور کچھ شک نہیں کہ) سب آوازوں سے بُری آواز گدھوں کی ہے |
| طاہر القادری | اور اپنے چلنے میں میانہ روی اختیار کر، اور اپنی آواز کو کچھ پست رکھا کر، بیشک سب سے بری آواز گدھے کی آواز ہے، |
| علامہ جوادی | اور اپنی رفتار میں میانہ روی سے کام لینا اور اپنی آواز کو دھیما رکھنا کہ سب سے بدتر آواز گدھے کی آواز ہوتی ہے (جو بلاسبب بھونڈے انداز سے چیختا رہتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اپنی رفتار میں میانہ روی اختیار کر، اور اپنی آواز پست کر یقیناً آوازوں میں سب سے بدتر آواز گدھوں کی آواز ہے |
| حسین نجفی | اور اپنی رفتار (چال) میں میانہ روی اختیار کر اور اپنی آواز دھیمی رکھ۔ بے شک سب آوازوں میں سے زیادہ ناگوار آواز گدھوں کی ہوتی ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And be modest in thy gait and lower thy voice; verily the most abominable of voices is the voice of the ass. |
| M.M.Pickthall: | Be modest in thy bearing and subdue thy voice. Lo! the harshest of all voices is the voice of the ass. |
| Saheeh International: | And be moderate in your pace and lower your voice; indeed, the most disagreeable of sounds is the voice of donkeys." |
| Shakir: | And pursue the right course in your going about and lower your voice; surely the most hateful of voices is braying of the asses. |
| Yusuf Ali: | "And be moderate in thy pace, and lower thy voice; for the harshest of sounds without doubt is the braying of the ass." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
لقمٰن ؑ کے بارے میں
علمی ایت