اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 21-پارہ نمبر              The Romans-30 سورت الروم Ayah No-57 ایت نمبر

فَیَوْمَئِذٍ لَّا یَنْفَعُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مَعْذِرَتُهُمْ وَ لَا هُمْ یُسْتَعْتَبُوْنَ
آسان اُردو پھراُس دن اُن کی معذرتیں فاہدہ نہیں دیں گی اُن لوگوں کو جنہوں نے ظلم (نافرمانی) کی تھی اور نہ ہی اُن کو توبہ (اصلاح) کرنے کی اجازت دی جائے گی
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی چنانچہ جن لوگوں نے ظلم کی راہ اپنائی تھی، اس دن ان کی معذرت انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی، اور نہ ان سے یہ کہا جائے گا کہ اللہ کی ناراضی دور کرو۔
ابو الاعلی مودودی پس وہ دن ہو گا جس میں ظالموں کو ان کی معذرت کوئی نفع نہ دے گی اور نہ ان سے معافی مانگنے کے لیے کہا جائے گا
احمد رضا خان تو اس دن ظالموں کو نفع نہ دے گی ان کی معذرت اور نہ ان سے کوئی راضی کرنا مانگے
احمد علی تو اس دن ظالموں کو ان کا عذر کچھ فائدہ نہ دے گا اور نہ ان سے توبہ قبول کی جائے گی
فتح جالندھری تو اس روز ظالم لوگوں کو ان کا عذر کچھ فائدہ نہ دے گا اور نہ اُن سے توبہ قبول کی جائے گی
طاہر القادری پس اس دن ظالموں کو ان کی معذرت کوئی فائدہ نہ دے گی اور نہ ہی ان سے (اﷲ کو) راضی کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا،
علامہ جوادی پھر آج ظالموں کو نہ کوئی معذرت فائدہ پہنچائے گی اور نہ ان کی کوئی بات سنی جائے گی
ایم جوناگڑھی پس اس دن ﻇالموں کو ان کا عذر بہانہ کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان سے توبہ اور عمل طلب کیا جائے گا
حسین نجفی سو اس دن ظالموں کو ان کی معذرت کوئی فائدہ نہیں دے گی اور نہ ہی ان سے (توبہ کرکے) خدا کو راضی کرنے کیلئے کہا جائے گا۔
=========================================
M.Daryabadi: On that Day the excusing of themselves will not profit those who did wrong, nor shall they be suffered to please Allah.
M.M.Pickthall: In that day their excuses will not profit those who did injustice, nor will they be allowed to make amends.
Saheeh International: So that Day, their excuse will not benefit those who wronged, nor will they be asked to appease [Allah].
Shakir: But on that day their excuse shall not profit those who were unjust, nor shall they be regarded with goodwill.
Yusuf Ali: So on that Day no excuse of theirs will avail the transgressors, nor will they be invited (then) to seek grace (by repentance).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
تقوم اساعۃ دوبارہ زندہ ہونے کا ہی دین ہے