Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           The Romans-30 سورت الروم ›Ayah No-45 ایت نمبر
| لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْ فَضْلِهٖ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْكٰفِرِیْنَ |
| آسان اُردو | تاکہ وہ (اللہ) اپنے فضل میں سے اُن لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں جزا (بدلہ) دے. بے شک! وہ کافرین کو پسند نہیں کرتا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | نتیجہ یہ کہ اللہ ان لوگوں کو اپنے فضل سے جزاء دے گا جو ایمان لائے ہیں، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں۔ یقینا اللہ کافروں کو پسند نہیں کرتا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | تاکہ اللہ ایمان لانے والوں اور عملِ صالح کرنے والوں کو اپنے فضل سے جزا دے یقیناً وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا |
| احمد رضا خان | تاکہ صلہ دے انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اپنے فضل سے، بیشک وہ کافروں کو دوست نہیں رکھتا، |
| احمد علی | تاکہ جو ایمان لائے اور اچھےے کام کیے الله انہیں اپنے فضل سے بدلہ دے بے شک الله ناشکروں کو پسند نہیں کرتا |
| فتح جالندھری | جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کو خدا اپنے فضل سے بدلہ دے گا۔ بیشک وہ کافروں کو دوست نہیں رکھتا |
| طاہر القادری | تاکہ اﷲ اپنے فضل سے ان لوگوں کو بدلہ دے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے۔ بیشک وہ کافروں کو دوست نہیں رکھتا، |
| علامہ جوادی | تاکہ خدا ایمان اور نیک عمل کرنے والوں کو اپنے فضل سے جزا دے سکے کہ وہ کافروں کو دوست نہیں رکھتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | تاکہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل سے جزا دے جو ایمان ﻻئے اور نیک اعمال کیے وه کافروں کو دوست نہیں رکھتا ہے |
| حسین نجفی | تاکہ اللہ اپنے فضل و کرم سے ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو جزاء (خیر) دے۔ بے شک وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا۔ |
| M.Daryabadi: | So that he shall recompense those who believe and work righteous works out of His grace; verily He loveth not the infidels. |
| M.M.Pickthall: | That He may reward out of His bounty those who believe and do good works. Lo! He loveth not the disbelievers (in His guidance). |
| Saheeh International: | That He may reward those who have believed and done righteous deeds out of His bounty. Indeed, He does not like the disbelievers. |
| Shakir: | That He may reward those who believe and do good out of His grace; surely He does not love the unbelievers. |
| Yusuf Ali: | That He may reward those who believe and work righteous deeds, out of his Bounty. For He loves not those who reject Faith. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت