اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 3-پارہ نمبر     The Family of Imran-3 سورت آلِ عمران Ayah No-40 ایت نمبر

قَالَ رَبِّ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ قَدْ بَلَغَنِیَ الْكِبَرُ وَ امْرَاَتِیْ عَاقِرٌ١ؕ قَالَ كَذٰلِكَ اللّٰهُ یَفْعَلُ مَا یَشَآءُ
آسان اُردو اُس(زکریا ؑ) نے کہا: میرے رب! کسطرح میرے ہاں ایک بیٹا ہو سکتا ہے اور میں بڑھاپے کو پہنچ چکا اور میری بیوی بانجھ ہے؟ اُس(فرشتے )نے کہا: " اسطرح " (ہو جائے گاکیوں کہ) اللہ کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی زکریا نے کہا : یا رب ! میرے یہاں لڑکا کس طرح پیدا ہوگا جبکہ مجھے بڑھاپا آپہنچا ہے اور میری بیوی بانجھ ہے ؟ اللہ نے کہا : اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
ابو الاعلی مودودی زکریاؑ نے کہا، "پروردگار! بھلا میرے ہاں لڑکا کہاں سے ہوگا، میں تو بوڑھا ہو چکا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے" جواب ملا، "ایسا ہی ہوگا، اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے"
احمد رضا خان بولا اے میرے رب میرے لڑکا کہاں سے ہوگا مجھے تو پہنچ گیا بڑھا پا اور میری عورت بانجھ فرمایا اللہ یوں ہی کرتا ہے جو چاہے
احمد علی کہا اے میرے رب! میرا لڑکا کہاں سے ہوگا حالانکہ میں بڑھاپے کو پہنچ چکا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے فرمایا الله اسی طرح جو چاہتا ہے کرتا ہے
فتح جالندھری زکریا نے کہا اے پروردگار میرے ہاں لڑکا کیونکر پیدا ہوگا کہ میں تو بڈھا ہوگیا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے خدا نے فرمایا اسی طرح خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے
طاہر القادری (زکریاعلیہ السلام نے) عرض کیا: اے میرے رب! میرے ہاں لڑکا کیسے ہو گا؟ درآنحالیکہ مجھے بڑھاپا پہنچ چکا ہے اور میری بیوی (بھی) بانجھ ہے، فرمایا: اسی طرح اﷲ جو چاہتا ہے کرتا ہے،
علامہ جوادی انہوں نے عرض کی کہ میرے یہاں کس طرح اولاد ہوگی جب کہ مجھ پر بڑھاپا آگیا ہے اور میری عورت بھی بانجھ ہے تو ارشاد ہوا کہ خدا اسی طرح جو چاہتا ہے کرتاہے
ایم جوناگڑھی کہنے لگے اے میرے رب! میرے ہاں بچہ کیسے ہوگا؟ میں بالکل بوڑھا ہو گیا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے، فرمایا، اسی طرح اللہ تعالیٰ جو چاہے کرتا ہے
حسین نجفی جناب زکریا نے (یہ خوشخبری سن کر) کہا: اے پروردگار! میرے یہاں لڑکا کس طرح ہوگا جبکہ میرا بڑھاپا آگیا۔ اور میری بیوی بانجھ ہے؟ ارشاد ہوا اسی طرح (خدا) جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: He said: my Lord! in what wise shall there be unto me a youth whereas age hath overtaken me and my wife is barren. Allah said: even so: Allah doeth whatsoever He listeth.
M.M.Pickthall: He said: My Lord! How can I have a son when age hath overtaken me already and my wife is barren? (The angel) answered: So (it will be). Allah doeth what He will.
Saheeh International: He said, "My Lord, how will I have a boy when I have reached old age and my wife is barren?" The angel said, "Such is Allah; He does what He wills."
Shakir: He said: My Lord! when shall there be a son (born) to me, and old age has already come upon me, and my wife is barren? He said: even thus does Allah what He pleases.
Yusuf Ali: He said: "O my Lord! How shall I have son, seeing I am very old, and my wife is barren?" "Thus," was the answer, "Doth Allah accomplish what He willeth."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
عنوان مریم ؑ کی کہانی
زکریا علیہ سلام کی دعا اور اُن کو بیٹے کی ولادت کی خوشخبری
زکریا علیہ سلام کا مکالمہ