اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Spider-29 سورت العنکبوت Ayah No-9 ایت نمبر

وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِی الصّٰلِحِیْنَ
آسان اُردو اورجو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کئے، واقعی ہم اُن کو صالحین (نیک لوگوں) میں داخل کر دیں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جو لوگ ایمان لائے ہیں، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں، ہم انہیں ضرور نیک لوگوں میں شامل کریں گے۔
ابو الاعلی مودودی اور جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ہوں گے اُن کو ہم ضرور صالحین میں داخل کریں گے
احمد رضا خان اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ضرور ہم انہیں نیکوں میں شامل کریں گے
احمد علی اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کیے ہم انہیں ضرور نیک بندوں میں داخل کر یں گے
فتح جالندھری اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کو ہم نیک لوگوں میں داخل کریں گے
طاہر القادری اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے تو ہم انہیں ضرور نیکو کاروں (کے گروہ) میں داخل فرما دیں گے،
علامہ جوادی اور جن لوگوں نے ایمان اختیار کیا اور نیک اعمال کئے ہم یقینا انہیں نیک بندوں میں شامل کرلیں گے
ایم جوناگڑھی اور جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور نیک کام کیے انہیں میں اپنے نیک بندوں میں شمار کر لوں گا
حسین نجفی اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل بھی بجا لائے ہم ضرور انہیں صالحین میں داخل کریں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: And those who believe and work righteous works--We shall surely cause them enter among the righteous.
M.M.Pickthall: And as for those who believe and do good works, We verily shall make them enter in among the righteous.
Saheeh International: And those who believe and do righteous deeds - We will surely admit them among the righteous [into Paradise].
Shakir: And (as for) those who believe and do good, We will most surely cause them to enter among the good.
Yusuf Ali: And those who believe and work righteous deeds,- them shall We admit to the company of the Righteous.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
گذشتہ ایت کی عبارت کے تسلسل میں ایمان اور نیک اعمال کا مطلب یہ ہوگا کہ جو والدین کی اطاعت والی بات کہ تسلیم کریں اور پھر اس پر عمل بھی کریں