اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 21-پارہ نمبر              The Spider-29 سورت العنکبوت Ayah No-69 ایت نمبر

وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَا١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ
آسان اُردو اور جو لوگ ہمارے (یعنی ہماری رضا کو حاصل کرنے) لیے کوشش کرتے ہیں،واقعی ہم اُن کو اپنے راستوں کی ہدایت دیتے ہیں، اور بے شک! اللہ واقعی محسنین (اچھائی کرنے والوں) کے ساتھ ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جن لوگوں نے ہماری خاطر کوشش کی ہے، ہم انہیں ضرور بالضرور اپنے راستوں پر پہنچائیں گے، اور یقینا اللہ نیکی کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
ابو الاعلی مودودی جو لوگ ہماری خاطر مجاہدہ کریں گے انہیں ہم اپنے راستے دکھائیں گے، اور یقیناً اللہ نیکو کاروں ہی کے ساتھ ہے
احمد رضا خان اور جنہوں نے ہماری راہ میں کوشش کی ضرور ہم انہیں اپنے راستے دکھادیں گے اور بیشک اللہ نیکوں کے ساتھ ہے
احمد علی اور جنہوں نے ہمارے لیے کوشش کی ہم انہیں ضرور اپنی راہیں سمجھا دیں گے اور بے شک الله نیکو کاروں کے ساتھ ہے
فتح جالندھری اور جن لوگوں نے ہمارے لئے کوشش کی ہم اُن کو ضرور اپنے رستے دکھا دیں گے۔ اور خدا تو نیکو کاروں کے ساتھ ہے
طاہر القادری اور جو لوگ ہمارے حق میں جہاد (اور مجاہدہ) کرتے ہیں تو ہم یقیناً انہیں اپنی (طرف سَیر اور وصول کی) راہیں دکھا دیتے ہیں، اور بیشک اﷲ صاحبانِ احسان کو اپنی معیّت سے نوازتا ہے،
علامہ جوادی اور جن لوگوں نے ہمارے حق میں جہاد کیا ہے ہم انہیں اپنے راستوں کی ہدایت کریں گے اور یقینا اللرُحسن عمل والوں کے ساتھ ہے
ایم جوناگڑھی اور جو لوگ ہماری راه میں مشقتیں برداشت کرتے ہیں ہم انہیں اپنی راہیں ضرور دکھا دیں گے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نیکو کاروں کا ساتھی ہے
حسین نجفی اور جو لوگ ہماری خاطر جدوجہد کرتے ہیں ہم ان کو ضرور اپنے راستے دکھا دیتے ہیں اور بے شک اللہ محسنین کے ساتھ ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And those who strive hard in us, We shall surely guide them in Our paths; verily Allah is with the welldoers.
M.M.Pickthall: As for those who strive in Us, We surely guide them to Our paths, and lo! Allah is with the good.
Saheeh International: And those who strive for Us - We will surely guide them to Our ways. And indeed, Allah is with the doers of good.
Shakir: And (as for) those who strive hard for Us, We will most certainly guide them in Our ways; and Allah is most surely with the doers of good.
Yusuf Ali: And those who strive in Our (cause),- We will certainly guide them to our Paths: For verily Allah is with those who do right.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
٭جو اللہ باری تعالی کا قرب حاصل کرنے کے لیے کوشش کرتے ہیں تو پھر اس مقصد کی تکمیل کے لیے اللہ باری تعالی ان کو ان طریقوں،
راستوں کی بھی ہدایت دیتا ہے کہ کسطرح سے اللہ کا قرب حاصل کیا جا سکتا ہے. وہ نیک کام ہیں جن کے کرنے سے انسان محسنین کی صف
میں شامل ہو جاتا ہے اور اللہ کا قرب حاصل کرتا ہے.سورت المائدہ کی آیت نمبر35 جس میں بتایا گیا ہے کہ اللہ کی راہ میں
جہاد(کوشش) کرو تاکہ تم اللہ کا قرب حاصل کر سکو