Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           The Spider-29 سورت العنکبوت ›Ayah No-64 ایت نمبر
| وَ مَا هٰذِهِ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا لَهْوٌ وَّ لَعِبٌ١ؕ وَ اِنَّ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ لَهِیَ الْحَیَوَانُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ |
| آسان اُردو | اور یہ دنیا کی زندگی کچھ نہیں ہے ماسوائے ایک کھیل اور تماشے کے. اوربے شک! آخرت کا گھر۔۔۔ وہی (اصل) زندگی ہے، اگر وہ(اس حقیقت کو)جانتے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور یہ دنیوی زندگی کھیل کود کے سوا کچھ بھی نہیں اور حقیقت یہ ہے کہ دار آخرت ہی اصل زندگی ہے، اگر یہ لوگ جانتے ہوتے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور یہ دنیا کی زندگی کچھ نہیں ہے مگر ایک کھیل اور دل کا بہلاوا اصل زندگی کا گھر تو دار آخرت ہے، کاش یہ لوگ جانتے |
| احمد رضا خان | اور یہ دنیا کی زندگی تو نہیں مگر کھیل کود اور بیشک آخرت کا گھر ضرور وہی سچی زندگی ہے کیا اچھا تھا اگر جانتے |
| احمد علی | اور یہ دنیا کی زندگی تو صرف کھیل اور تماشا ہے اور اصل زندگی عالم آخرت کی ہے کاش وہ سمجھتے |
| فتح جالندھری | اور یہ دنیا کی زندگی تو صرف کھیل اور تماشہ ہے اور (ہمیشہ کی) زندگی (کا مقام) تو آخرت کا گھر ہے۔ کاش یہ (لوگ) سمجھتے |
| طاہر القادری | اور (اے لوگو!) یہ دنیا کی زندگی کھیل اور تماشے کے سوا کچھ نہیں ہے، اور حقیقت میں آخرت کا گھر ہی (صحیح) زندگی ہے۔ کاش! وہ لوگ (یہ راز) جانتے ہوتے، |
| علامہ جوادی | اور یہ زندگانی دنیا ایک کھیل تماشے کے سوا کچھ نہیں ہے اور آخرت کا گھر ہمیشہ کی زندگی کا مرکز ہے اگر یہ لوگ کچھ جانتے اور سمجھتے ہوں |
| ایم جوناگڑھی | اور دنیا کی یہ زندگانی تو محض کھیل تماشا ہے البتہ آخرت کے گھر کی زندگی ہی حقیقی زندگی ہے، کاش! یہ جانتے ہوتے |
| حسین نجفی | اور یہ دنیاوی زندگی تو محض کھیل تماشہ ہے اور حقیقی زندگی تو آخرت والی ہے۔ کاش لوگوں کو اس (حقیقت) کا علم ہوتا۔ |
| M.Daryabadi: | And this life of the world is but: sport and play. Verily the home of the Hereafter--that is life indeed, if they but knew! |
| M.M.Pickthall: | This life of the world is but a pastime and a game. Lo! the home of the Hereafter - that is Life, if they but knew. |
| Saheeh International: | And this worldly life is not but diversion and amusement. And indeed, the home of the Hereafter - that is the [eternal] life, if only they knew. |
| Shakir: | And this life of the world is nothing but a sport and a play; and as for the next abode, that most surely is the life-- did they but know! |
| Yusuf Ali: | What is the life of this world but amusement and play? but verily the Home in the Hereafter,- that is life indeed, if they but knew. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
دنیاوی اور آخرت کی زندگی کا موازنہ
علمی ایت