اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Spider-29 سورت العنکبوت Ayah No-4 ایت نمبر

اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّسْبِقُوْنَا١ؕ سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ
آسان اُردو کیا خیال کرتے ہیں وہ لوگ جو برائیاں کرتے ہیں کہ وہ ہم پر سبقت لے جائیں گے (یعنی ہم سے بچ جائیں گے)؟ بُرا ہی ہے جو وہ فیصلہ کرتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جن لوگوں نے برے برے کام کیے ہیں، کیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہم سے بازی لے جائیں گے ؟ بہت برا اندازہ ہے جو وہ لگا رہے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی اور کیا وہ لوگ جو بُری حرکتیں کر رہے ہیں یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ وہ ہم سے بازی لے جائیں گے؟ بڑا غلط حکم ہے جو وہ لگا رہے ہیں
احمد رضا خان یا یہ سمجھے ہوئے ہیں وہ جو برے کام کرتے ہیں کہ ہم سے کہیں نکل جائیں گے کیا ہی برا حکم لگاتے ہیں،
احمد علی کیا وہ لوگ جو برے کام کرتے ہیں یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے قابو سے نکل جائیں گے برا ہے جو فیصلہ کرتے ہیں
فتح جالندھری کیا وہ لوگ جو برے کام کرتے ہیں یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ یہ ہمارے قابو سے نکل جائیں گے۔ جو خیال یہ کرتے ہیں برا ہے
طاہر القادری کیا جو لوگ برے کام کرتے ہیں یہ گمان کئے ہوئے ہیں کہ وہ ہمارے (قابو) سے باہر نکل جائیں گے؟ کیا ہی برا ہے جو وہ (اپنے ذہنوں میں) فیصلہ کرتے ہیں،
علامہ جوادی کیا برائی کرنے والوں کا خیال یہ ہے کہ ہم سے آگے نکل جائیں گے یہ بہت غلط فیصلہ کررہے ہیں
ایم جوناگڑھی کیا جو لوگ برائیاں کر رہے ہیں انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وه ہمارے قابو سے باہر ہو جائیں گے، یہ لوگ کیسی بری تجویزیں کر رہے ہیں
حسین نجفی جو لوگ برے کام کرتے ہیں کیا انہوں نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ وہ ہم سے آگے نکل جائیں گے؟ وہ کتنا برا حکم لگاتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Or bethink those who work ill deeds that they shall outstrip Us? lll do they judge!
M.M.Pickthall: Or do those who do ill-deeds imagine that they can outstrip Us? Evil (for them) is that which they decide.
Saheeh International: Or do those who do evil deeds think they can outrun Us? Evil is what they judge.
Shakir: Or do they who work evil think that they will escape Us? Evil is it that they judge!
Yusuf Ali: Do those who practise evil think that they will get the better of Us? Evil is their judgment!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
یعنی یہ سوال کیا گیا ہے ان لوگوں سے جو برائیاں کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہماری پکڑ نہیں ہو گی۔