Chapter No 20-پارہ نمبر    ‹           The Spider-29 سورت العنکبوت ›Ayah No-11 ایت نمبر
| وَ لَیَعْلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَیَعْلَمَنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ |
| آسان اُردو | اورواقعی، اللہ جان لیتا ہے اُن لوگوں کو جو (مخلص طور پر) ایمان لاتے ہیں اور واقعی، وہ منافقین کو بھی جان لیتا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اللہ تعالیٰ ضرور معلوم کر کے رہے گا کہ کون لوگ ایمان لائے ہیں اور وہ ضرور معلوم کر کے رہے گا کہ کون لوگ منافق ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور اللہ کو تو ضرور یہ دیکھنا ہی ہے کہ ایمان لانے والے کون ہیں اور منافق کون |
| احمد رضا خان | اور ضرور اللہ ظاہر کردے گا ایمان والوں کو اور ضرور ظاہر کردے گا منافقوں کو |
| احمد علی | اور البتہ الله انہیں ضرور معلوم کرے گا جو ایمان لائے اور البتہ منافقوں کو بھی معلوم کرکے رہے گا |
| فتح جالندھری | اور خدا اُن کو ضرور معلوم کرے گا جو (سچے) مومن ہیں اور منافقوں کو بھی معلوم کرکے رہے گا |
| طاہر القادری | اور اللہ ضرور ایسے لوگوں کو ممتاز فرما دے گا جو (سچے دل سے) ایمان لائے ہیں اور منافقوں کو (بھی) ضرور ظاہر کر دے گا، |
| علامہ جوادی | اور وہ یقینا انہیں بھی جاننا چاہتا ہے جو صاحبانِ ایمان ہیں اور انہیں بھی جاننا چاہتا ہے جو منافق ہیں |
| ایم جوناگڑھی | جو لوگ ایمان ﻻئے اللہ انہیں بھی ﻇاہر کرکے رہے گا اور منافقوں کو بھی ﻇاہر کرکے رہے گا |
| حسین نجفی | اور اللہ ضرور معلوم کرے گا کہ مؤمن کون ہیں اور منافق کون؟ |
| M.Daryabadi: | And surely Allah shall come to know those who believe, and surely He shall come to know the hypocrites. |
| M.M.Pickthall: | Verily Allah knoweth those who believe, and verily He knoweth the hypocrites. |
| Saheeh International: | And Allah will surely make evident those who believe, and He will surely make evident the hypocrites. |
| Shakir: | And most certainly Allah will know those who believe and most certainly He will know the hypocrites. |
| Yusuf Ali: | And Allah most certainly knows those who believe, and as certainly those who are Hypocrites. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
منافقین کے بارے میں ہے