Chapter No 20-پارہ نمبر    ‹           The Story-28 سورت القصص ›Ayah No-6 ایت نمبر
| وَ نُمَكِّنَ لَهُمْ فِی الْاَرْضِ وَ نُرِیَ فِرْعَوْنَ وَ هَامٰنَ وَ جُنُوْدَهُمَا مِنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَحْذَرُوْنَ |
| آسان اُردو | اور ہم اُن(لاچار پسے ہوئے لوگوں)کو زمین میں مضبوط بنائیں، اور ہم فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکروں کو (انجام) دکھائیں جو وہ ان(کمزور لوگوں) سے ڈرا کرتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور انہیں زمین میں اقتدار عطاکریں، اور فرعون، ہامان اور ان کے لشکروں کو وہی کچھ دکھا دیں جس سے بچاؤ کی وہ تدبیریں کر رہے تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور زمین میں ان کو اقتدار بخشیں اور ان سے فرعون و ہامان اور ان کے لشکروں کو وہی کچھ دکھلا دیں جس کا انہیں ڈر تھا |
| احمد رضا خان | اور انہیں زمین میں قبضہ دیں اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کو وہی دکھادیں جس کا انہیں ان کی طرف سے خطرہ ہے |
| احمد علی | اور انہیں ملک پر قابض کریں اور فرعون ہامان اور ان کے لشکروں کو وہ چیز دکھا دیں جس کا وہ خطر کرتے تھے |
| فتح جالندھری | اور ملک میں ان کو قدرت دیں اور فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر کو وہ چیزیں دکھا دیں جس سے وہ ڈرتے تھے |
| طاہر القادری | اور ہم انہیں ملک میں حکومت و اقتدار بخشیں اور فرعون اور ہامان اور ان دونوں کی فوجوں کو وہ (انقلاب) دکھا دیں جس سے وہ ڈرا کرتے تھے، |
| علامہ جوادی | اور انہی کو روئے زمین کا اقتدار دیں اور فرعون وہامان اور ان کے لشکروں کو ان ہی کمزوروں کے ہاتھوں سے وہ منظر دکھلائیں جس سے یہ ڈر رہے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور یہ بھی کہ ہم انہیں زمین میں قدرت واختیار دیں اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کو وه دکھائیں جس سے وه ڈر رہے ہیں |
| حسین نجفی | اور انہیں زمین میں اقتدار عطا کریں اور فرعون، ہامان اور ان کی فوجوں کو ان (کمزوروں) کی جانب سے وہ کچھ دکھلائیں جس سے وہ ڈرتے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | And We should establish them in the earth, and We should let Fir'awn and Haman and their hostee from them that which they dreaded. |
| M.M.Pickthall: | And to establish them in the earth, and to show Pharaoh and Haman and their hosts that which they feared from them. |
| Saheeh International: | And establish them in the land and show Pharaoh and [his minister] Haman and their soldiers through them that which they had feared. |
| Shakir: | And to grant them power in the land, and to make Firon and Haman and their hosts see from them what they feared. |
| Yusuf Ali: | To establish a firm place for them in the land, and to show Pharaoh, Haman, and their hosts, at their hands, the very things against which they were taking precautions. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
٭فرعون اور اس کے لوگوں کو ڈر تھا کہ کہیں یہ مجبور لوگ ہمارے خلاف متحد نہ ہو جائیں اور ہمارا اقتدار نہ چھین لیں اس لیے ان کو کمی، کمزور بنا کر رکھا ہوا تھا