Chapter No 20-پارہ نمبر    ‹           The Story-28 سورت القصص ›Ayah No-34 ایت نمبر
| وَ اَخِیْ هٰرُوْنُ هُوَ اَفْصَحُ مِنِّیْ لِسَانًا فَاَرْسِلْهُ مَعِیَ رِدْاً یُّصَدِّقُنِیْ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّكَذِّبُوْنِ |
| آسان اُردو | اورمیرا بھائی ہارونؑ، وہ زبان کا مجھ سے زیادہ فصیح ہے پھر اُس کو میرے ساتھ مددگار بھیج دے(وہ) میری تصدیق کرے گا. بے شک! مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور میرے بھائی ہارون کی زبان مجھ سے زیادہ صاف ہے۔ اس لیے ان کو بھی میرے ساتھ مددگار بنا کر بھیج دیجیے کہ وہ میری تائید کریں۔ مجھے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ مجھے جھٹلائیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور میرا بھائی ہارونؑ مجھے سے زیادہ زبان آور ہے، اسے میرے ساتھ مدد گار کے طور پر بھیج تاکہ وہ میری تائید کرے، مجھے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ مجھے جھٹلائیں گے" |
| احمد رضا خان | اور میرا بھائی ہارون اس کی زبان مجھ سے زیادہ صاف ہے تو اسے میری مدد کے لیے رسول بنا، کہ میری تصدیق کرے مجھے ڈر ہے کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے، |
| احمد علی | اور میرے بھائی ہارون کی زبان مجھ سے زياہ روان ہے اسے میرے ساتھ مددگار بنا کر بھیج کہ میری تصدیق کرےکیونکہ میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے |
| فتح جالندھری | اور ہارون (جو) میرا بھائی (ہے) اس کی زبان مجھ سے زیادہ فصیح ہے تو اس کو میرے ساتھ مددگار بناکر بھیج کہ میری تصدیق کرے مجھے خوف ہے کہ وہ میری لوگ تکذیب کریں گے |
| طاہر القادری | اور میرے بھائی ہارون (علیہ السلام)، وہ زبان میں مجھ سے زیادہ فصیح ہیں سو انہیں میرے ساتھ مددگار بنا کر بھیج دے کہ وہ میری تصدیق کر سکیں میں اس بات سے (بھی) ڈرتا ہوں کہ (وہ) لوگ مجھے جھٹلائیں گے، |
| علامہ جوادی | اور میرے بھائی ہارون مجھ سے زیادہ فصیح زبان کے مالک ہیں لہٰذا انہیں میرے ساتھ مددگار بنادے جو میری تصدیق کرسکیں کہ میں ڈرتا ہوں کہ کہیں یہ لوگ میری تکذیب نہ کردیں |
| ایم جوناگڑھی | اور میرا بھائی ہارون (علیہ السلام) مجھ سے بہت زیاده فصیح زبان واﻻ ہے تو اسے بھی میرا مددگار بنا کر میرے ساتھ بھیج کہ وه مجھے سچا مانے، مجھے تو خوف ہے کہ وه سب مجھے جھٹلا دیں گے |
| حسین نجفی | اور میرا بھائی ہارون جو مجھ سے زیادہ فصیح اللسان ہے تو اسے میرا مددگار بنا کر میرے ساتھ بھیج تاکہ وہ میری تصدیق کرے کیونکہ مجھے اندیشہ ہے کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | And My brother Harun! He is more eloquent than I in speech; wherefore send him with me as a support, to corroborate me; verily I fear that they shall belie me. |
| M.M.Pickthall: | My brother Aaron is more eloquent than me in speech. Therefor send him with me as a helper to confirm me. Lo! I fear that they will give the lie to me. |
| Saheeh International: | And my brother Aaron is more fluent than me in tongue, so send him with me as support, verifying me. Indeed, I fear that they will deny me." |
| Shakir: | And my brother, Haroun, he is more eloquent of tongue than I, therefore send him with me as an aider, verifying me: surely I fear that they would reject me. |
| Yusuf Ali: | "And my brother Aaron - He is more eloquent in speech than I: so send him with me as a helper, to confirm (and strengthen) me: for I fear that they may accuse me of falsehood." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسی ؑ، فرعون کے قصے کے بارے میں
تاریخی ایت