Chapter No 20-پارہ نمبر    ‹           The Story-28 سورت القصص ›Ayah No-21 ایت نمبر
| فَخَرَجَ مِنْهَا خَآئِفًا یَّتَرَقَّبُ قَالَ رَبِّ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ |
| آسان اُردو | پھر وہ (موسی ؑ) اُس(شہر) سے نکل پڑا ڈر رہا تھا اور محتاط تھا. اُس نے کہا: میرے رب! مجھے ظالمین (نافرمانبرداروں) کی قوم سے نجات دے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | چنانچہ موسیٰ ڈرتے ڈرتے، حالات کا جائزہ لیتے شہر سے نکل کھڑے ہوئے۔ کہنے لگے : میرے پروردگار ! مجھے ظالم لوگوں سے بچا لے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ خبر سنتے ہی موسیٰؑ ڈرتا اور سہمتا نکل کھڑا ہوا اور اس نے دعا کی کہ "اے میرے رب، مجھے ظالموں سے بچا" |
| احمد رضا خان | تو اس شہر سے نکلا ڈرتا ہوا اس انتظار میں کہ اب کیا ہوتا ہے عرض کی، اے میرے رب! مجھے ستمگاروں سے بچالے |
| احمد علی | پھر وہاں سے ڈرتا انتظار کرتا ہوا نکلا کہا اے میرے رب! مجھے ظالم قوم سے بچا لے |
| فتح جالندھری | موسٰی وہاں سے ڈرتے ڈرتے نکل کھڑے ہوئے کہ دیکھیں (کیا ہوتا ہے) اور دعا کرنے لگے کہ اے پروردگار مجھے ظالم لوگوں سے نجات دے۔ |
| طاہر القادری | سو موسٰی (علیہ السلام) وہاں سے خوف زدہ ہو کر (مددِ الٰہی کا) انتظار کرتے ہوئے نکل کھڑے ہوئے، عرض کیا: اے رب! مجھے ظالم قوم سے نجات عطا فرما، |
| علامہ جوادی | تو موسٰی شہر سے باہر نکلے خوفزدہ اور دائیں بائیں دیکھتے ہوئے اور کہا کہ پروردگار مجھے ظالم قوم سے محفوظ رکھنا |
| ایم جوناگڑھی | پس موسیٰ (علیہ السلام) وہاں سے خوفزده ہوکر دیکھتے بھالتے نکل کھڑے ہوئے، کہنے لگے اے پروردگار! مجھے ﻇالموں کے گروه سے بچا لے |
| حسین نجفی | چنانچہ موسیٰ وہاں سے خوفزدہ ہوکر نتیجہ کا انتظار کرتا ہوا نکلا (اور) کہا اے میرے پروردگار! مجھے ظالم لوگوں سے نجات عطا فرما۔ |
| M.Daryabadi: | So he went forth from thence fearing, looking abcut. He said: my Lord! deliver me from the wrong-doing people. |
| M.M.Pickthall: | So he escaped from thence, fearing, vigilant. He said: My Lord! Deliver me from the wrongdoing folk. |
| Saheeh International: | So he left it, fearful and anticipating [apprehension]. He said, "My Lord, save me from the wrongdoing people." |
| Shakir: | So he went forth therefrom, fearing, awaiting, (and) he said: My Lord! deliver me from the unjust people. |
| Yusuf Ali: | He therefore got away therefrom, looking about, in a state of fear. He prayed "O my Lord! save me from people given to wrong-doing." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسی ؑ، فرعون کے قصے کے بارے میں
تاریخی ایت