Chapter No 20-پارہ نمبر    ‹           The Story-28 سورت القصص ›Ayah No-11 ایت نمبر
| وَ قَالَتْ لِاُخْتِهٖ قُصِّیْهِ فَبَصُرَتْ بِهٖ عَنْ جُنُبٍ وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَۙ |
| آسان اُردو | اور اُس (ماں) نے اس کی بہن سے کہا: اُس (بچے) کا کھوج لگاؤ. (یعنی اُس کا پیچھا کرو) پھر وہ (بہن) اُس کودور سے دیکھتی رہی، اور وہ (فرعون کے خاندان والے) سمجھ نہ سکے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور انہوں نے موسیٰ کی بہن سے کہا کہ : اس بچے کا کچھ سراغ لگاؤ۔ چنانچہ اس نے بچے کو دور سے اس طرح دیکھا کہ ان لوگوں کو پتہ نہیں چلا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُس نے بچے کی بہن سے کہا اس کے پیچھے پیچھے جا چنانچہ وہ الگ سے اس کو اس طرح دیکھتی رہی کہ (دشمنوں کو) اس کا پتہ نہ چلا |
| احمد رضا خان | اور اس کی ماں نے اس کی بہن سے کہا اس کے پیچھے چلی جا تو وہ اسے دور سے دیکھتی رہی اور ان کو خبر نہ تھی |
| احمد علی | اور اس کی بہن سے کہا اس کے پیچھے چلی جا پھر اسے اجنبی ہو کر دیکھتی رہی اور انہیں خبر نہ ہوئی |
| فتح جالندھری | اور اس کی بہن سے کہا کہ اس کے پیچھے پیچھے چلی جا تو وہ اُسے دور سے دیکھتی رہی اور ان (لوگوں) کو کچھ خبر نہ تھی |
| طاہر القادری | اور (موسٰی علیہ السلام کی والدہ نے) ان کی بہن سے کہا کہ (ان کا حال معلوم کرنے کے لئے) ان کے پیچھے جاؤ سو وہ انہیں دور سے دیکھتے رہے اور وہ لوگ (بالکل) بے خبر تھے، |
| علامہ جوادی | اور انہوں نے اپنی بہن سے کہا کہ تم بھی ان کا پیچھا کرو تو انہوں نے دور سے موسٰی کو دیکھا جب کہ ان لوگوں کو اس کا احساس بھی نہیں تھا |
| ایم جوناگڑھی | موسیٰ (علیہ السلام) کی والده نے اس کی بہن سے کہا کہ تو اس کے پیچھے پیچھے جا، تو وه اسے دور ہی دور سے دیکھتی رہی اور فرعونیوں کو اس کا علم بھی نہ ہوا |
| حسین نجفی | اور ہم نے اس (بچہ) کی بہن سے کہا کہ تو اس کے پیچھے پیچھے جا۔ چنانچہ وہ دور سے اسے دیکھتی رہی جبکہ ان لوگوں کو خبر بھی نہ ہوئی۔ |
| M.Daryabadi: | And she said unto his sister: follow him. So she watched him from afar; and they perceived not. |
| M.M.Pickthall: | And she said unto his sister: Trace him. So she observed him from afar, and they perceived not. |
| Saheeh International: | And she said to his sister, "Follow him"; so she watched him from a distance while they perceived not. |
| Shakir: | And she said to his sister: Follow him up. So she watched him from a distance while they did not perceive, |
| Yusuf Ali: | And she said to the sister of (Moses), "Follow him" so she (the sister) watched him in the character of a stranger. And they knew not. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسی ؑ، فرعون کے قصے کے بارے میں
تاریخی ایت