اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Ant-27 سورت النمل Ayah No-89 ایت نمبر

مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ خَیْرٌ مِّنْهَا١ۚ وَ هُمْ مِّنْ فَزَعٍ یَّوْمَئِذٍ اٰمِنُوْنَ
آسان اُردو جو (شخص) اچھائی کے ساتھ آئے گا پھراُس کے لیے اس (اچھائی) سے بہتر (اجر)ہو گا؛ اور وہ اُس دن کے خوف سے محفوظ ہوں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جو کوئی نیکی لے کر آئے گا اسے اس سے بہتر بدلہ ملے گا۔ اور ایسے لوگ اس دن ہر قسم کی گھبراہٹ سے محفوظ ہوں گے۔
ابو الاعلی مودودی جو شخص بھلائی لے کر آئیگا اسے اُس سے زیادہ بہتر صلہ ملے گا اور ایسے لوگ اُس دن کے ہَول سے محفوظ ہوں گے
احمد رضا خان جو نیکی لائے اس کے لیے اس سے بہتر صلہ ہے اور ان کو اس دن کی گھبراہٹ سے امان ہے
احمد علی جو نیکی لائے گا سواسے اس سے بہتر بدلہ ملے گا اور وہ اس دن کی گھبراہٹ سے بھی امن میں ہوں گے
فتح جالندھری جو شخص نیکی لےکر آئے گا تو اس کے لئے اس سے بہتر (بدلہ تیار) ہے اور ایسے لوگ (اُس روز) گھبراہٹ سے بےخوف ہوں گے
طاہر القادری جو شخص (اس دن) نیکی لے کر آئے گا اس کے لئے اس سے بہتر (جزا) ہوگی اور وہ لوگ اس دن گھبراہٹ سے محفوظ و مامون ہوں گے،
علامہ جوادی جو کوئی نیکی کرے گا اسے اس سے بہتر اجر ملے گا اور وہ لوگ روزِ قیامت کے خوف سے محفوظ بھی رہیں گے
ایم جوناگڑھی جو لوگ نیک عمل ﻻئیں گے انھیں اس سے بہتر بدلہ ملے گا اور وه اس دن کی گھبراہٹ سے بےخوف ہوں گے
حسین نجفی جو شخص نیکی لے کر آئے گا اسے اس سے بہتر ملے گا اور اس دن کی گھبراہٹ سے محفوظ ہوں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: Whosoever will bring good shall have better than the worth thereof; and they from the terror of that Day will be secure.
M.M.Pickthall: Whoso bringeth a good deed will have better than its worth; and such are safe from fear that Day.
Saheeh International: Whoever comes [at Judgement] with a good deed will have better than it, and they, from the terror of that Day, will be safe.
Shakir: Whoever brings good, he shall have better than it; and they shall be secure from terror on the day.
Yusuf Ali: If any do good, good will (accrue) to them therefrom; and they will be secure from terror that Day.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت