اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر              The Ant-27 سورت النمل Ayah No-35 ایت نمبر

وَ اِنِّیْ مُرْسِلَةٌ اِلَیْهِمْ بِهَدِیَّةٍ فَنٰظِرَةٌۢ بِمَ یَرْجِعُ الْمُرْسَلُوْنَ
آسان اُردو اور بے شک! میں اُن کی طرف ایک تحفہ ارسال کرنے لگی ہوں، اوردیکھتے ہیں کہ کس (جواب) سے پیغام رساں واپس ہوتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور میں ان کے پاس ایک تحفہ بھیجتی ہوں، پھر دیکھوں گی کہ ایلچی کیا جواب لے کر واپس آتے ہیں ؟
ابو الاعلی مودودی میں اِن لوگوں کی طرف ایک ہدیہ بھیجتی ہوں، پھر دیکھتی ہوں کہ میرے ایلچی کیا جواب لے کر پلٹتے ہیں"
احمد رضا خان اور میں ان کی طرف ایک تحفہ بھیجنے والی ہوں پھر دیکھوں گی کہ ایلچی کیا جواب لے کر پلٹے
احمد علی اور میں ان کی طرف کچھ تحفہ بھیجتی ہوں پھر دیکھتی ہوں کہ ایلچی کیا جواب لے کر آتے ہیں
فتح جالندھری اور میں ان کی طرف کچھ تحفہ بھیجتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ قاصد کیا جواب لاتے ہیں
طاہر القادری اور بیشک میں ان کی طرف کچھ تحفہ بھیجنے والی ہوں پھر دیکھتی ہوں قاصد کیا جواب لے کر واپس لوٹتے ہیں،
علامہ جوادی اور میں ان کی طرف ایک ہدیہ بھیج رہی ہوں اور پھر دیکھ رہی ہوں کہ میرے نمائندے کیا جواب لے کر آتے ہیں
ایم جوناگڑھی میں انہیں ایک ہدیہ بھیجنے والی ہوں، پھر دیکھ لوں گی کہ قاصد کیا جواب لے کر لوٹتے ہیں
حسین نجفی (لہٰذا جنگ مناسب نہیں البتہ) میں ان کے پاس ایک ہدیہ بھیجتی ہوں۔ اور پھر دیکھتی ہوں کہ میرے فرستادے (قاصد) کیا جواب لاتے ہیں؟
=========================================
M.Daryabadi: So verily I am going to send a present unto them, and see with what answer the envoys come back.
M.M.Pickthall: But lo! I am going to send a present unto them, and to see with what (answer) the messengers return.
Saheeh International: But indeed, I will send to them a gift and see with what [reply] the messengers will return."
Shakir: And surely I am going to send a present to them, and shall wait to see what (answer) do the apostles bring back.
Yusuf Ali: "But I am going to send him a present, and (wait) to see with what (answer) return (my) ambassadors."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
حضرت سلیمان ؑ اور ملکہ شیبا کے بارے میں