Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹           The Ant-27 سورت النمل ›Ayah No-23 ایت نمبر
| اِنِّیْ وَجَدْتُّ امْرَاَةً تَمْلِكُهُمْ وَ اُوْتِیَتْ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ وَّ لَهَا عَرْشٌ عَظِیْمٌ |
| آسان اُردو | بے شک! میں نے ایک عورت پائی وہ اُن پر حکمران ہے، اور اُس کو ہر چیزسے نوازا گیا ہے، اور اُس کا ایک عظیم تخت ہے. |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | میں نے وہاں ایک عورت کو پایا جو ان لوگوں پر بادشاہت کر رہی ہے، اور اس کو ہر طرح کا سازوسامان دیا گیا ہے، اور اس کا ایک شاندار تخت بھی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | میں نے وہاں ایک عورت دیکھی جو اس قوم کی حکمران ہے اُس کو ہر طرح کا ساز و سامان بخشا گیا ہے اور اس کا تخت بڑا عظیم الشان ہے |
| احمد رضا خان | میں نے ایک عورت دیکھی کہ ان پر بادشاہی کررہی ہے اور اسے ہر چیز میں سے ملا ہے اور اس کا بڑا تخت ہے |
| احمد علی | میں نے ایک عورت کو پایا جو ان پر بادشاہی کرتی ہے اور اسے ہر چیز دی گئی ہے اور اس کا بڑا تخت ہے |
| فتح جالندھری | میں نے ایک عورت دیکھی کہ ان لوگوں پر بادشاہت کرتی ہے اور ہر چیز اسے میسر ہے اور اس کا ایک بڑا تخت ہے |
| طاہر القادری | میں نے (وہاں) ایک ایسی عورت کو پایا ہے جو ان (یعنی ملکِ سبا کے باشندوں) پر حکومت کرتی ہے اور اسے (ملکیت و اقتدار میں) ہر ایک چیز بخشی گئی ہے اور اس کے پاس بہت بڑا تخت ہے، |
| علامہ جوادی | میں نے ایک عورت کو دیکھا ہے جو سب پر حکومت کررہی ہے اور اسے دنیا کی ہر چیز حاصل ہے اور اس کے پاس بہت بڑا تخت بھی ہے |
| ایم جوناگڑھی | میں نے دیکھا کہ ان کی بادشاہت ایک عورت کر رہی ہے جسے ہر قسم کی چیز سے کچھ نہ کچھ دیا گیا ہے اور اس کا تخت بھی بڑی عظمت واﻻ ہے |
| حسین نجفی | میں نے ایک عورت کو پایا ہے جو ان لوگوں پر حکومت کرتی ہے اور اسے ہر چیز دی گئی ہے اور اس کا ایک بڑا تخت (سلطنت) ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily have found a woman ruling over them and she hath been vouchsafed somewhat of everything, and hers is a mighty throne. |
| M.M.Pickthall: | Lo! I found a woman ruling over them, and she hath been given (abundance) of all things, and hers is a mighty throne. |
| Saheeh International: | Indeed, I found [there] a woman ruling them, and she has been given of all things, and she has a great throne. |
| Shakir: | Surely I found a woman ruling over them, and she has been given abundance and she has a mighty throne: |
| Yusuf Ali: | "I found (there) a woman ruling over them and provided with every requisite; and she has a magnificent throne. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت