Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹           The Ant-27 سورت النمل ›Ayah No-17 ایت نمبر
| وَ حُشِرَ لِسُلَیْمٰنَ جُنُوْدُهٗ مِنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ وَ الطَّیْرِ فَهُمْ یُوْزَعُوْنَ |
| آسان اُردو | اور سلیمانؑ کے لئے اُس کی فوج جنوں اور انسانوں اور پرندوں میں سے اکھٹی کی گی پھر وہ(یعنی فوج) صف بند کئے گے؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور سلیمان کے لیے ان کے سارے لشکر جمع کردیے گئے تھے جو جنات، انسانوں اور پرندوں پر مشتمل تھے، چنانچہ انہیں قابو میں رکھا جاتا تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | سلیمانؑ کے لیے جن اور انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کیے گئے تھے اور وہ پورے ضبط میں رکھے جاتے تھے |
| احمد رضا خان | اور جمع کیے گئے سلیمان کے لیے اس کے لشکر جنوں اور آدمیوں اور پرندوں سے تو وہ روکے جاتے تھے |
| احمد علی | اور سلیمان کے پاس اس کے لشکر جن اور انسان اور پرندے جمع کیے جاتے پھر انکی جماعتیں بنائی جاتیں |
| فتح جالندھری | اور سلیمان کے لئے جنوں اور انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کئے گئے اور قسم وار کئے جاتے تھے |
| طاہر القادری | اور سلیمان (علیہ السلام) کے لئے ان کے لشکر جنّوں اور انسانوں اور پرندوں (کی تمام جنسوں) میں سے جمع کئے گئے تھے، چنانچہ وہ بغرضِ نظم و تربیت (ان کی خدمت میں) روکے جاتے تھے، |
| علامہ جوادی | اور سلیمان کے لئے ان کا تمام لشکر جنات انسان اور پرندے سب اکٹھا کئے جاتے تھے تو بالکل مرتب منظم کھڑے کر دیئے جاتے تھے |
| ایم جوناگڑھی | سلیمان کے سامنے ان کے تمام لشکر جنات اور انسان اور پرند میں سے جمع کیے گئے (ہر ہر قسم کی) الگ الگ درجہ بندی کردی گئی |
| حسین نجفی | اور سلیمان کے لئے جنوں، انسانوں اور پرندوں میں سے لشکر جمع کئے گئے۔ پس ان کی ترتیب وار صف بندی کی جاتی تھی۔ |
| M.Daryabadi: | And there were gathered unto Sulaiman his hosts of jinns and mankind and birds, and they were set in bands. |
| M.M.Pickthall: | And there were gathered together unto Solomon his armies of the jinn and humankind, and of the birds, and they were set in battle order; |
| Saheeh International: | And gathered for Solomon were his soldiers of the jinn and men and birds, and they were [marching] in rows. |
| Shakir: | And his hosts of the jinn and the men and the birds were gathered to him, and they were formed into groups. |
| Yusuf Ali: | And before Solomon were marshalled his hosts,- of Jinns and men and birds, and they were all kept in order and ranks. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت