اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر                The Criterion-25 سورت الفرقان  Ayah No-69 ایت نمبر

یُّضٰعَفْ لَهُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ یَخْلُدْ فِیْهٖ مُهَانًاۗ
آسان اُردو قیامت کے دن اُس کے لیے عذاب دوگنا کر دیا جائے گا اور وہ اُس (عذاب) میں ہمیشہ ذلیل خوار رہے گا؛
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی قیامت کے دن اس کا عذاب بڑھا بڑھا کر دگنا کردیا جائے گا، اور وہ ذلیل ہو کر اس عذاب میں ہمیشہ ہمیشہ رہے گا۔
ابو الاعلی مودودی قیامت کے روز اس کو مکرّر عذاب دیا جائے گا اور اسی میں وہ ہمیشہ ذلت کے ساتھ پڑا رہے گا
احمد رضا خان بڑھایا جائے گا اس پر عذابِ قیامت کے دن اور ہمیشہ اس میں ذلت سے رہے گا،
احمد علی قیامت کے دن اسے دگنا عذاب ہو گا اس میں ذلیل ہو کر پڑا رہے گا
فتح جالندھری قیامت کے دن اس کو دونا عذاب ہوگا اور ذلت وخواری سے ہمیشہ اس میں رہے گا
طاہر القادری اس کے لئے قیامت کے دن عذاب دو گنا کر دیا جائے گا اور وہ اس میں ذلت و خواری کے ساتھ ہمیشہ رہے گا،
علامہ جوادی جسے روز قیامت رَگنا کردیا جائے گا اور وہ اسی میں ذلّت کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ پڑا رہے گا
ایم جوناگڑھی اسے قیامت کے دن دوہرا عذاب کیا جائے گا اور وه ذلت و خواری کے ساتھ ہمیشہ اسی میں رہے گا
حسین نجفی قیامت کے دن اس کا عذاب دوگنا کر دیا جائے گا۔ اور وہ اس میں ذلیل و خوار ہوکر ہمیشہ رہے گا۔
=========================================
M.Daryabadi: Multiplied for him shall be the torment on the Day of Resurrection, and he shall therein abide disgraced.
M.M.Pickthall: The doom will be doubled for him on the Day of Resurrection, and he will abide therein disdained for ever;
Saheeh International: Multiplied for him is the punishment on the Day of Resurrection, and he will abide therein humiliated -
Shakir: The punishment shall be doubled to him on the day of resurrection, and he shall abide therein in abasement;
Yusuf Ali: (But) the Penalty on the Day of Judgment will be doubled to him, and he will dwell therein in ignominy,-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
جس میں کہا گیا ہے جو ایسا کرے گا